شرح سود میں ایک فیصد کمی توقعات کے برخلاف ہے،ایس ایم منیر

تاجر شدید مشکلات کا شکار ہے،افتخار علی ملک، شرح سود میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،زبیرطفیل

ہفتہ 16 مئی 2020 17:58

شرح سود میں ایک فیصد کمی توقعات کے برخلاف ہے،ایس ایم منیر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کو توقعات سے کم قرار دیدیا۔یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،ترجمان گلزارفیروزنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی توقع تھی کی شرح سود کوکم سے کم 6تا7فیصد ہونا چاہیے تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک فیصد کی کمی کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو زبردست دھچکہ پہنچا ہے جبکہعالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ہی ممالک میں افراط زر میں کمی ہو رہی ہے ،بیشتر ممالک میں شرح سود صفر کردیا ہے لیکن پاکستان میں شرح سود کو9فیصد پر رکھا گیا جوبہت زیادہ ہے،پاکستان میں شرح سود میں مزید کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت بحران سے دوچار نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈائو ن میں نرمی اور مارکیٹوں کو کھولنے کے دوران حکومت کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے،یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹوں میں رش پر قابو پانے اور لوگوں کے درمیاں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے جس کی آسانی کیلئے جہاں تک ممکن ہو سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور ضرورت اس بات کی تھی کہ شرح سود کو6فیصد تک لایا جاتا مگر صرف ایک فیصد کی کمی کی گئی جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اور حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ شرح سود میں مزید 2فیصد کی کمی کی جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر طفیل نے شرح سود میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر و صنعتکار امید کر رہے تھے کہ اسٹیٹ بینک موجودہ صورتحال میں افراط زر کی کمی کو دیکھتے ہوئے پالیسی ریٹ 200بیسسز پوائنٹس سے 2فیصد تک کم کریگا،لیکن 1فیصد کمی سے تاجرو صنعتکار کسی حد تک مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت سنگین بحران کا شکار ہے ایسی صورت میں فوری طور پر مزید1فیصد کمی کی جائے تاکہ صنعتیں چل سکیں، لوگوں کا روزگار بحال ہوسکے۔

زبیر طفیل نے گورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل کی کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں اسٹیٹ بینک نے بہت اچھے اقدامات کئے ہیںجس سے متوسط طبقہ کے مسائل کافی حد تک کم ہوئے ہیں ، وزیر اعظم کے ریلیف پیکج نے مشکل کی اس گھڑی میں غریب افراد کا چولہا ٹھنڈا نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک فوری طور پر نہیں تورفتہ رفتہ شرح سود میں مزید کمی کرے ، تاکہ مہنگائی میں مزید کمی لائی جا سکے اور اشیاء خوردو نوش غریب افراد کی دسترس میں آئیں۔

گلزارفیروز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے مارک اپ ریٹ حقائق کی بناء پر کم نہیں کیا ،موجودہ حالات میں شرح سود کو 4فیصد تک کم کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں شرح سود صفر فیصد اور ایک فیصدتک ہیں لیکن ہمارے ملک میں حقائق کے برخلاف فیصلے ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، اس وقت چھوٹی اور درمیانی صنعت کے علاوہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ یونٹس بھی شدید مالی بحران کا شکار ہیں، ایل ایس ایم 23 فیصد کم ہو گیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں منجمد ہو کر رہ گئی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ