وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان بزنس مین پینل کی افتخارعلی ملک اور حاجی غلام علی کو سارک چیمبر کا صدر اور نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اتوار 5 جولائی 2020 13:45

اسلام آباد ۔ 05جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) بزنس مین پینل نے افتخارعلی ملک اور حاجی غلام علی کو سارک چیمبر کا صدر اور نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ بزنس مین پینل کے (فیڈرل) چیئرمین ریاض خٹک نے اپنے یک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی دو معروف کاروباری شخصیات وایشا و بحر الکاہل کے بارے میں وسیع علم رکھتی ہیں اور ان کی قیادت میں سارک ممالک اور علاقائی تجارت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ باہمی تجارت میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پی ایم پی کے فیڈرل سیکرٹری جنرل احمد جواد نے کہا کہ سارک چیمبر افتخار علی ملک اور حاجی غلام علی کی قیادت میں جنوبی ایشیائی ممالک میں تجارتی مسائل کے خاتمہ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کووڈ۔

19 کی صورتحال میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہوئے ہیں اور بالخصوص جنوبی ایشیا کے خطے کی باہمی تجارت کے اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ سارک چیمبر کی قیادت جنوبی کے ایوان ہائے صعنت وتجارت میں بامقصد مذاکرات کے ذریعے جنوبی ایشیا کی صنعتی ترقی میں کردار ادا کرے گی جس سے کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں ترقی، خوش حالی اور استحکام کے لئے باہمی معاشی رابطوں کے فروغ سے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور سارک چیمبرکے صدر افتخار علی ملک اور نائب صدر حاجی غلام علی کی قیادت میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ