فیصل آباد چیمبرمیں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ، تحریک پاکستان کی جدوجہد کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی ارواح کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام

جمعہ 14 اگست 2020 16:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) :فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیر اہتمام جمعہ کو یوم آزادی پاکستان شاندار طریقے سے منایا گیا۔ جمعہ کی علی الصبح تحریک پاکستان کے دوران جانوںکا نذرانہ پیش کرنے والوں کی ارواح کیلئے قرآن خوانی کی گئی جس کے فوراً بعد پرچم کشائی کی رسم صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری رانا محمد سکندر اعظم خاںنے اداکی۔

اس موقع پر فیصل آباد چیمبر کے سکیورٹی سٹاف کے چاک و چوبند دستہ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اوریوم ۱ٓزادی کی مناسبت سے سٹاف ممبرز نے ملی نغمے پیش کئے۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خان نے کہا کہ یوم آزادی خوشی و مسرت کے ساتھ ساتھ گزشتہ سالوں کی نسبت خوبصورت بھی ہے اورقدرے منفرد بھی ، جب تک ہم متحد اور ہمارا عزم و ہمت جوان ہے ہمیں کسی بھی خطرے یا سازش سے ہرگز گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تشکیل کی سب سے اہم وجہ ہندوئوں کی مسلمانوں کے بارے میں وہ مخاصمت اور بغض تھا جس کا وہ برملا اعلان تو نہ کرتے مگر اس کا اظہار ان کے طرز عمل سے سب پر عیاں تھایہی وجہ تھی کہ پاکستان کا تصور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال اور اس کی تعبیر قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز وکرشمہ ساز قیادت میں ممکن ہوئی اور الحمداللہ آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا پالا ایک بزدل اور مکار دشمن سے پڑا ہے مگر وہ جان لے کہ ہماری حکومت اور سرحدوں کے محافظ کسی بھی طرح ان کی سازشوں اور چالوں سے بے خبر نہیں اور اس نے جس دن بھی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت کی یہ غیور اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار قوم اپنے قومی محافظوں کے ساتھ مل کر اسے چھٹی کا دودھ یاد دلا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور یوم آزادی کے روز ہمیں کلمہ شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم ایک آزاد اور باوقار ملک کے باسی ہیںجہاں ہم اپنے تمام تر مذہبی عقائدکے ساتھ آزاد زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے بزرگوں کی لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی وجہ سے پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک الگ اسلامی نظریاتی مملکت کے طور پر ابھرااسلئے من حیث القوم ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی تما م تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر وطن عزیز کو عظیم تر بنائیں اور اقوام عالم میں اسے نمایاں مقام دلائیں گے نیزہر قسم کے حالات ،مصیبتوں اوردرپیش پریشانیوں کا اجتماعی طور پر سامنا کریں گے کیونکہ ہم زندہ قوم ہیں اور قوموں پر جب مصیبت اور آزمائش آتی ہے تووہ مل جل کر اس کا مقابلہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنی تمام تر بہترین صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے اپنے ملک اور قوم کیلئے کام کریں کیونکہ وطن کی ترقی سے ہی ہمارا اورنسل نو کا مستقبل وابستہ ہے ۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیںکیونکہ بابائے قوم قائداعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوںکی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حصول وطن کے حقیقی مقاصد کو سمجھنے کی ضرورت اورتعمیر وطن کیلئے قیام پاکستان والا جذبہ درکار ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو آزادی کی اصل روح سے روشناس کرانا وقت کا تقاضا ہے تاکہ نئی نسل کو یہ معلوم ہو سکے کہ آزادی ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کے نہیں دی بلکہ اس کے حصول کیلئے ہمارے اسلاف نے طویل جدوجہد، مصیبتوں اور قربانیوں کی صبر آزما اور روح فرسا تاریخ کو اپنے خون سے سینچا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ