پاکستان کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لئے تیار ہیں،قونصل جنرل ایران

کوشش ہے کہ جلد پاکستان تحران کے مابین ہوائی سفر دوبارہ شروع ہو سکے،محمد رضا ناظری کا ایف پی سی سی آئی کے اجلا س سے خطاب

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:51

پاکستان کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لئے تیار ہیں،قونصل جنرل ایران
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لئے تیار ہیں،پاک ایران تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،کوشش ہے کہ جلد پاکستان تحران کے مابین ہوائی سفر دوبارہ شروع ہو سکے،ایران پاکستان کو پیٹرو کیمیکل، سٹیل اور ایل پی جی دینے کو تیار ہے،ایران پاکستان سے چاول، گوشت اور دیگر چیزیں بارٹر ٹریڈ کے تحت تجارت کرنے کو تیار ہے،پاکستان اور ایران کے تعلقات دوستانہ اور بھائی چارے کے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی قونصل جنرل لاہورمحمد رضا ناظری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار کی زیرصدارت ایف پی سی سی آئی پاک ایران بزنس کونسل کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف پروٹوکول کی حد تک نہیں ہیں،ایران کے ساتھ پاکستان تعلقات آج مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

ایران پاکستان کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کو تیار ہے۔دونوں ممالک کے مابین پٹروکیمیکل، ایل پی جی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔مشکلات پہلے بھی تھیں اور آج بھی ہیں لیکن کاروبار کاروبار ہے۔پاکستان کے نجی شعبے کو ایرانی قونصل خانہ لاہور سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔محمد رضا ناظری نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ایران کے ثقافتی اور زیارات کا شعبہ متاثر ہوا۔

کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں،ایران کے سیاحتی اور زیارتی شعبہ میں کمی ہوئی ہے۔ ایران پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کے فروغ کے لیے تیار ہے۔مشرق وسطیٰ میں ایران پٹرولیم مصنوعات بنانے والے والا سب سے بڑا ملک ہے،ایران ایل پی جی اور پٹرولیم کی دیگر مصنوعات پاکستان کو برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی اور کاروباری برادری تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

جن شعبہ جات پر پابندیاں نہیں ہیں ان میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان کے ایران کے ساتھ بہت پرانے تعلقات ہیں۔پاکستان کے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بہت کم ہیں جن کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔تجارتی تعلقات میں جو مسائل ہیں انکو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،ا یران کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھانے کے لئے ہوائی، ریل، روڈ اور بحری ذریعے موجود ہیں۔

دونوں ممالک کو تجارت کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ڈاکٹرمحمد رضا کرباسی،ڈی جی آئی سی سی آئی اے، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زاہد اقبال چوہدری،کمرشل کونسلر علی اصغر، پاک ایران بزنس کونسل کے چیئرمین نجم الحسن جاوا، سینئر وائس چیئرمین سید علی رضا رضوی سمیت دیگر ممبران نے بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے لیے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ