برآمدات میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، ایس ایم منیر

بدھ 30 ستمبر 2020 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور سیکرٹری جنرل زبیر طفیل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے متاثرہ کاروباری حالات اور برآمدات کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،کورونا کے بعد کی صورت حال پر گہری نظر رکھتے ہوئے معاشی حالات بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔

ایس ایم منیر اور زبیرطفیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مرکزی بینک کی جانب سے یہ اعلان کہ بزنس کانفیڈینس اور معاشی گروتھ میں بہتری آئی ہے، معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں، خوش آئند ہے لیکن مہنگائی کے خطرات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔یو بی جی رہنماؤں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی نئی مانیٹری پالیسی پر کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے اجناس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی ہے اور مہنگائی کی شرح بڑھتی ہوئی 9 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ صنعت کا شعبہ بہتری کی طرف رواں دواں ہے مگر انڈسٹری کیلئے پیدا شدہ مسائل کہیں اس بہتری کی راہ میں رکاوٹ نہ بن جائیں اس لئے حکومت صنعتی شعبے کو گیس،بجلی اور پانی کی فراہمی برقرار رکھے اور اس میں رکاوٹ نہ آنے دے کیونکہ یہی سیکٹرلوگوں کو روزگار مہیا کرنے کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی جو جدوجہد کررہی ہے بزنس کمیونٹی کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے ،ملک میںکورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے صورتحال بہتر ہورہی ہے پھر بھی ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرایا جائے اور دیگر مسائل کو دور کرنے پر بھی توجہ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ترسیلات زر،زرمبادلہ کے ذخائر اور کیش فلو میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کو بیرون ممالک پاکستانیز سے ترسیلات زرکی مد میں ہر ماہ2ارب ڈالر موصول ہورہے ہیں اورملک میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب90 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے ہیں جن میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب70کروڑڈالر سے بھی زائد ہیں یقیناً یہ ذخائر تین ماہ سے زائدکی درآمدات کے لئے کافی ہیں لیکن اگر حکومت برآمدات پر خصوصی توجہ دے تو برآمدات بڑھنے سے ملک میں مزید ڈالرز آئیں گے اور بیرونی خسارہ مزید کم ہوگا۔

ایس ایم منیر اور زبیرطفیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معاشی حالات کی درستگی کیلئے اقدامات ضرور کررہے ہیں لیکن انڈسٹری کیلئے مسائل میں کمی کی ضرورت ہے،گیس اور بجلی کے بحران نے صنعتی پیداواری عمل کو شدید متاثر کررکھا ہے اور اگر انڈسٹری کو بجلی وگیس کی فراہمی میں رکاوٹ آئی تو بے روزگاری کا سیلاب آئے گا اور برآمد کنندگان اپنے آرڈرز پورے نہیں کرپائیں گے اس لئے وزیراعظم عمران خان براہ راست ان معاملات پرتوجہ دیں اورصنعتی شعبے کے مسائل فوری طور پر دور کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین