دہشت گردی کے واقعات ،بڑھتے سیاسی درجہ حرارت پر تشویش ہے،میاں زاہد حسین

گندم کی امدادی قیمت بڑھنے سے پیداوار میں اضافہ، آٹے کی قیمت کم ہو جائے گی،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:31

دہشت گردی کے واقعات ،بڑھتے سیاسی درجہ حرارت پر تشویش ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ پر تشویش ہے۔ سیاسی تصادم معیشت کو مزید کمزور کر دے گا۔ حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ خوش آئند ہے جس سے کاشتکاروں کو ریلیف ملے گا، پیداوار میں اضافہ ہو گا جبکہ مصنوعی قلت ختم ہونے سے آٹا سستا ہو جائے گا۔

ملک میںفوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے غیر معیاری بیج اور جعلی زرعی ادویات کا سدباب کیا جائے اور کھاد کی سستے نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ میاں زاہد حسین نے مقامی ہوٹل میں نیشنل بزنس گروپ کی لاچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ اور مصنوعی بحرانوں سے عوام کے ساتھ کاروباری برادری بھی پریشان ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں غیر متوقع اور مسلسل تنزل سے ایکسپورٹرز پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نقصانات کو عوام اور معیشت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جبکہ اس نے سب سے بڑا نقصان تعلیمی شعبہ کو پہنچایا ہے جس کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کئے جائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بزنس گروپ کے رہنمائوں علائوالدین مری، ثاقب فیاض مگوں، چوہدری محمد حسین زاہد، کرنل توقیر الاسلام اور شاہد لغاری نے کہا کہ زرعی شعبہ پر توجہ دی جائے، پانی کی قلت دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں چینی اور گندم کی درآمد کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو سکیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو مزید مراعات دی جائیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار بڑھا سکیں۔

انھوں نے کہا کہ وائرس کی وجہ سے زیادہ ترا سکول بند رہے ہیں جبکہ ا سکول مالکان کی جانب سے اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کے باوجود فیسوں کے مطالبہ کی وجہ سے لاکھوں والدین اپنے بچوں کوا سکول نہیں بھیج رہے ہیں جس سے صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔اشیائے خورد و نوش کی طرح اس شعبہ پر بھی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے جسکی وجہ سے تعلیمی مافیا کی من مانیاں عروج پر ہیں۔

ورلڈ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں وبا ء سے قبل ہی 44 فیصد بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے تھے جس میں تقریباً دس لاکھ بچوں کا مزیداضافہ ہو گیا ہے یعنی ہمارے تقریباً نصف بچے ا سکول نہیں جا رہے ہیں جسکی وجہ سے وہ معاشرے کے کارآمد شہری نہیں بن سکیں گے اگر اس صورتحال کا فوری ازالہ نہیں کیا گیا تو اگلے بیس سال میں ملکی جی ڈی پی کے نقصانات 67 سے 155 ارب ڈالر تک بڑھ جائیںگے۔

موجودہ صورتحال میں انٹرنیٹ کے زریعے تعلیم کا آپشن اختیار کیا گیا تھا مگر اس میں بھی ا سکولوں کی اکثریت کا فوکس تعلیم دینے سے زیادہ ڈرامے کر کے فیسیں بٹورنے کا تھا جس سے طلباء کو تو فائدہ نہیں پہنچا لیکن والدین کا نقصان ضرور ہوا۔حکومت تعلیمی نظام کو فوری مانیٹر کرے اور جو لوگ غربت کی وجہ سے بچوں کو ا سکول نہیں بھیج سکتے انکی فیسیں معاف کی جائیں یا انھیںنقد امداد دی جائے تو صورتحال کچھ بہتر ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب