روئی کے مناسب بھاؤ حاصل ہونے سے کوالٹی کاٹن کی خریداری میں تیزی کا رجحان برقرار

روئی کے بھاؤ میں فی من 200 تا 400 روپے کا اضافہ

ہفتہ 2 جنوری 2021 20:50

روئی کے مناسب بھاؤ حاصل ہونے سے کوالٹی کاٹن کی خریداری میں تیزی کا رجحان برقرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2021ء) گذشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کے بڑے گروپوں کی جانب سے کوالٹی کاٹن کی خریداری میں مناسب دلچسپی اور جنرز کی جانب سے بھی روئی کے مناسب بھاؤ حاصل ہونے کی وجہ سے تیزی کا رجحان برقرار رہا۔دن بدن کوالٹی کاٹن کم ہوتی جارہی ہے اور بھاؤ میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے ملوں نے خریداری بڑھادی جس کے باعث روئی کے بھاؤ میں فی من 200 تا 400 روپے کا اضافہ ہوا دوسری جانب بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کا بڑھتا ہوا بھاؤ بھی اثر انداز ہوتا رہا۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 9200 تا 10400 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3800 تا 4700 روپے رہا بنولہ کا بھاؤ فی من 1600 تا 1900 روپے رہا صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 9800 تا 10600 روپے پھٹی کا بھاؤ بڑھ کر فی 40 کلو 3800 تا 5400 روپے جبکہ بنولہ کا بھاؤ فی من 1700 تا 2200 روپے رہا بلوچی کاٹن کا بھاؤ بڑھ کر فی من 11000 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گو کہ صوبہ بلوچستان کی روئی کا بھاؤ فی من 9300 تا 9700 روپے رہا پھٹی جو انتہائی قلیل مقدار میں دستیاب ہے کا بھاؤ فی 40 کلو 4800 تا 5500 روپے رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی 250 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 10200 روپے سیزن کی بلند ترین سطح پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھاؤ میں اضافہ کا رجحان برقرار رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں تیزی کا عنصر غالب رہا بھاؤ بڑھ کر فی پاؤنڈ 78 امریکن سینٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گو کہ USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں گزشتہ ہفتے کے نسبت برآمد میں توقع کے مطابق 30 فیصد کمی واقع ہوئی اور ڈالر کے بھاؤ میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم کاٹن کا بھاؤ کرسمس کی چھٹی دسمبر میں بینک کلوزنگ اور بڑھتے ہوئے COVID-19 کو خاطر میں لئے بغیر بڑھ رہا ہے۔

برازیل وسطی ایشیا اور ارجنٹینا میں بھی روئی کے بھاؤ میں اضافہ رہا تاہم بھارت میں روئی کے بھاؤ میں نسبتا زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔جنوری کا مہینہ شروع ہو چکا ہے سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے زرعی علاقوں میں گندم کی کٹائی ختم ہونے کے فورا بعد کپاس کی بوائی جزوی طور پر شروع کر دی جاتی ہے 15 مارچ سے کپاس کی بوائی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور جون میں پھٹی کی جزوی طور پر آمد شروع ہو جاتی ہے اور جون کے مہینے میں ایک دو جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر جننگ بھی شروع کر دیتی ہے ماہرین کا خیال ہے کہ مارچ سے کپاس کے بیج کی فروخت شروع ہوجاتی ہے پنجاب سیڈ کارپوریشن نے 15 دسمبر سے کپاس کے بیج کی فروخت شروع کر دی ہے اس کا مطلب ہے کہ کپاس کے بیج کی فروخت شروع ہو چکی ہے اور سب کو معلوم ہے کہ مقامی بیج اس سیزن کے ناقص بیجوں سے تیار کردہ کپاس سے حاصل کئے ہوئے ہیں اس سیزن میں کپاس کی بوائی کے لئے جو بیج فراہم کیے گئے تھے اس کی Germination جرمنیشن 40 تا 50 فیصد کی تھی جس کے باعث سیزن 21-2020 میں کپاس کی پیداوار تشویشناک حد تک کم ہو کر گزشتہ 30 سالوں کی پیداوار سے کم یعنی بمشکل 58 لاکھ گانٹھوں کی ہوئی ہے اب اسی ناقص بھیجوں سے 22-2021 آئندہ سیزن کی کپاس کی بوائی کی جائے گی اس کا کیا نتیجہ حاصل ہوسکے گا یہ درست ہے کہ اس سال کپاس کی پیداوار کم ہونے میں ناموافق موسمی حالات ناقص ادویات کی وجہ سے سفید مکھی اور گلابی سنڈی نے بے قابو ہو کر شدید حملہ کیا تھا گو کہ ٹڈی دل تھا لیکن اس نے زیادہ نقصان نہیں پہنچایا۔

دوسری جانب کپاس سے منسلک اسٹیک ہولڈرز حکومت سے مسلسل استدعا کرتے رہے کہ کپاس کی پیداوار کم ہونے کی سب سے اہم وجہ ناقص بیچ کو گردانا جاتا ہے اگر مقامی طور پر معیاری بیج تیار نہیں ہو سکتے تو بیرون ممالک سے معیاری بیج درآمد کر لئے جائیں اور دیگر اشیاء کی طرح کپاس کی بھی امدادی قیمت مقرر کی جائے لیکن اس کی مخالفت کی جارہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا