کپاس کی قلت و زخیرہ اندوزی ٹیکسٹائل شعبہ کے لئے خطرہ بن گئی ہے،میاں زاہد حسین

زمینی راستے سے افغانستان اور وسط ایشیاء کی کپاس درآمد کرنے دی جائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 5 مارچ 2021 18:08

کپاس کی قلت و زخیرہ اندوزی ٹیکسٹائل شعبہ کے لئے خطرہ بن گئی ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں کپاس کی قلت سب سے بڑے صنعتی و برآمدی شعبے ٹیکسٹائل کے لئے خطرہ بن چکی ہے اس لئے اسکی بلا تاخیر درآمد شروع کی جائے۔

پاکستان کے لئے بھارت کپاس کے حصول کا سب سے سستا زریعہ ہے جسے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اس لئے افغانستان اور وسط ایشیاء سے طورخم کے راستے کپاس درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی درآمد میں تاخیر سے پاکستان کا اپنا نقصان ہو رہا ہے اس لئے ملک میں موجود سیاسی حالات کے باوجود اس معاملہ کو اہمیت دی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ طورخم کے راستے اگلے پندرہ ماہ تک کپاس درآمد کرنے کی اجازت ملکی مفاد کے عین مطابق ہے کیونکہ کپاس کی ملکی پیداوار مستقل بنیادوں پر کم ہو رہی ہے جسکی وجوہات میںمتعلقہ محکموں کی عدم توجہ ،کاشتکاروں کا دوسری فصلوں کی جانب مائل ہونے کا خطرناک رجحان، بڑھتے ہوئے اخراجات اور دیگر عوامل شامل ہیں۔ٹیکسٹائل سیکٹر کو سالانہ کم از کم ایک کروڑ بیس لاکھ گانٹھ درکار ہوتی ہے جبکہ پیداوار پندرہ سال سے گر رہی ہے جس میں گزشتہ تین سال سے زبردست کمی آئی ہے مگر طلب اور رسد کو ابھی تک متوازن نہیں کیا جا سکا ہے۔

میاں زاہد حسین نے مذیدکہا کہ کپاس کی درآمد پر اربوں ڈالر خرچہ آئے گا جس سے ٹیکسٹائل برآمدات سے حاصل ہونے والے فوائد میں خاطر خواہ کمی آئے گی ۔ٹیکسٹائل سیکٹر کی کئی ایسو سی ایشنز نے بھارت سے چار سے چھ ماہ کے لئے کپاس کی درآمد کا مطالبہ کیا ہے جس پر غور کیا جائے کیونکہ یہ ملکی مفاد کا معاملہ ہے۔ یہ مطالبہ فوری طو رپر مان لیاجائے تو ٹیکسٹائل کے شعبہ کے لئے آرڈرز کی بروقت تکمیل ممکن ہو جائے گی اور ملک میں کپاس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں جن میں گزشتہ دو ماہ میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے بھی معتدل ہو جائیں گی جبکہ زخیرہ اندوز اپنی چھپائی ہوئی کپاس کو مارکیٹ میں لے آئیں گے۔

ٹیکسٹائل سب سے زیادہ صنعتی روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے جو برآمدات میں بھی سب سے آگے ہے اس لئے اسکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب