تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر کوئٹہ میں لاک ڈاون کا فیصلہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ،ٹکری حمید بنگلزئی

حکومت کی جانب سے ہفتے میں دو دن لاک ڈاون کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،چیئرمین تاجران بلوچستان

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) چیئرمین تاجران بلوچستان ٹکری حمید بنگلزئی نے کہا ہے کہ تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر کوئٹہ میں لاک ڈاون کا فیصلہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے حکومت کی جانب سے ہفتے میں دو دن لاک ڈاون کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ٹکری حمید بنگلزئی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران حکومت کی جانب سے تاجروں کواعتماد میں لئے بغیر صوبے میں لاک ڈاون کا فیصلہ تاجروں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے جس کی تاجران بلوچستان کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاون کیا گیا اور حکومت کی جانب سے تاجروں سے جو وعدے کئے گئے تھے ان پرعملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ سے تاجر نان نفقہ کے محتاج ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب ایک مرتبہ پھر حکومت کی جانب سے صوبے میں لاک ڈاون اور ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو اپنی دکانوں میں ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کر رہے ہیں اسکے باوجود حکومت کا تاجروں کاعتماد میں لئے بغیر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے حکومت فوری طور پراپنے فیصلے کو واپس لے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ