ٹاکنگ موبائل کو ڈیوٹی فری نہ کرنا نابینا کمیونٹی کے ساتھ صریح ناانصافی ہے،شاہد میمن

ہفتہ 12 جون 2021 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن PDFکے چیئرمین شاہد احمد میمن نے قومی بجٹ میں معاشی طور پر پسماندہ نابینا کمیونٹی کی ناگزیر ضرورت ٹاکنگ موبائل کو ڈیوٹی فری کرنے کی درخواست رد کیے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے نہ صرف اپنے وزیر اعظم و دیگر قائدین کے وژن کی توہین کی ہے بلکہ اپنی بے نیازیوں سے تحریک انصاف کی بے انصافیوں کو مزید اجاگر کردیا ہے ۔

وہ گذشتہ روز PDF مرکز فیڈرل بی ایریا میں وائس چیئر پرسن شکیلہ یاسمین ،جنرل سیکریٹری ماجدہ ناصر،سیکریٹری مالیات عذرا اطہر اور بورڈ ممبرنگہت نسیم ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔PDFقائدین نے کہا کہ گذشتہ 9ماہ سیFBR ،PTA اور ITمنسٹری و دیگر محکمہ جات کے ساتھ نابینا افراد کی اس اہم ضرورت کے حوالے سے ہمارا مسلسل رابطہ رہا ۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنا موقف انتہائی مدلل انداز میں پیش کرنے کی تیاری کی تھی۔وزیر خزانہ کے دفتر سے بھی رابطہ کیا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مالیات و سیاسی امور وقار مسعود خان سے رابطہ کرکے ملاقات کی درخواست بھی کی ،جس کیلئے ہمارا وفد 31مئی تا 4جون اسلام آباد میں موجود رہا لیکن پسماندہ طبقات کی حمایت کا دعویٰ کرنے والوں نے فون پر چند منٹ کا وقت دینا بھی گوارہ نہ کیا۔

شاہد احمد میمن نے اپنے غیر ملکی دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہماری 50 سالہ قومی و بین الاقوامی تاریخ گواہ ہے کہ اس دوران نہ صرف ملکی مقتدر شخصیات بلکہ انڈونیشیا کے صدر جنرل سوہارتو ،فلپائن کے صدر جنرل راموس،کینیڈا کے سابق گورنر جنرل ،ترکی کے سربراہ مملکت رجب طیب اردگان جیسی متعدد اہم شخصیات نے گریس فل انداز میں نہ صرف شرف ملاقات بخشا بلکہ ہمارے مطالبات کو بھی اہمیت دیکر انہیں حل کیا مگر گذشتہ تین سال سے تحریک انصاف کی حکومت کے مقتدران سے معذوروں کے مسائل کے سلسلے میں ہماری جو منظم کوششیں ہوئیں ان پر صدر ،وزیر اعظم،گورنر سندھ سمیت پوری قیادت نے اپنی بے نیازی و بے مروتی سے ہمیں سخت مایوس کیا۔

کہیں بھی کسی بھی موقع پر معذورین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی و متانت نظر نہیں آئی ۔حتیٰ کہ مختلف شہروں کے باشندگان کیلئے جو امدادی و فلاحی پیکجز متعارف کرائے گئے ان میں بھی معذورین کو نظر انداز کیا گیا۔موجودہ قیادت کے نزدیک بصارت سے محروم معذور طبقہ اپنی کارکردگی و صلاحیت کے اعتبار سے کسی خاص توجہ و خصوصی پیکج کا قطعی مستحق نہیں ۔

شاہد میمن نے کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود اب تک معذورین کیلئے کوئی قومی اتھارٹی نہیں بنائی گئی اور اب ڈیوٹی فری موبائل پر نابینائوں کو رعایت فراہم کرنے کے بجائے موبائل کالز مزید مہنگی کرکے ہمارے معاشی بوجھ کو مزید بڑھادیا گیا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا معاشرہ کے کے نچلے طبقات کو اوپر اٹھانے کا یہی طریقہ ہے انہوں نے کہا کہ جب تک افسرا ن کے ذریعے کام ہوں گے ،معذور نمائندگان کو نظر انداز کیا جاتا رہے گا ۔

بد عنوانی کی راہ روکنے کی کوشش نہیں کی جائے گی ،ہر حکومتی پیکج دیگر پیکجز کی طرح سرکاری اہلکاروں کی دست برد کا شکار ہوتا رہے گا ۔PDFرہنمائوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کے مقتدر حلقے اپنی اکڑ کو بالائے طاق رکھ کر یکساں طور پر معذور شہریوں کے نمائندوں کو مشاورت ونمائندگی کا حق دیں گے کیونکہ یہی صورت ہے جس سے وسائل کے ضیاع کو روک کر مسائل کے حل کی سعی وجہد ممکن ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ