مہنگائی کی وجہ سے فوڈ سیکورٹی اور غذائیت کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،میاں زاہدحسین

بجٹ تجاویز کے تحت عوام پر آٹے کی مد میں ڈیڑھ کھرب کا اضافی بوجھ پڑے گا،چیئرین نیشنل بزنس گروپ

پیر 21 جون 2021 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے فوڈ سیکورٹی اور غذائیت کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اس لئے فلور ملز پر نئے بجٹ میں اضافی ٹیکس لگانے کے بجائے موجودہ ٹیکس بھی ختم کئے جائیں تاکہ روٹی سستی ہو سکے۔

بجٹ میں فلور ملز کے ٹرن اوور پر چار سو فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ چوکر پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد کر دیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں تشویش پھیلی ہوئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 17 سو فلور ملز ہیں جن پر ٹرن اوور اور سیلز ٹیکس لگانے سے آٹے کی قیمت میں کم از کم پانچ روپے فی کلو اضافہ کا تخمینہ تھا مگر ٹیکس لاگو ہونے سے پہلے ہی گندم مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گئی ہے اور ملک بھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بیس سے تیس روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے جو انتظامی کمزوری کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان میں آٹے کا فی کس استعمال بہت زیادہ ہے اور ایک آدمی سالانہ کم از کم ایک سو چوبیس کلو آٹا کھاتا ہے جبکہ آٹے کا مجموعی استعمال دو کروڑ 85 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ اور اسکی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ سے عوام پر مجموعی طور پر ڈیڑھ کھرب روپے کا بوجھ بڑھے گا جو ناقابل برداشت ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجٹ اقدامات کے نتیجہ میں فوڈ سیکورٹی کے بحران کے پیش نظر احتجاج کے بعد فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس بڑھانے کے سلسلہ میں ایک چھوٹی سی وضاحت آئی ہے جو ناکافی ہے اس لئے فلور ملز کی جانب سے ہڑتال کی کال سے قبل اعلی حکومتی شخصیات آگے آ کر صورتحال واضع کریں تاکہ ذخیرہ اندوزوں کے عذائم ناکام اور آٹے کی قیمت کو معمول پر لایا جا سکے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں تیس لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نتیجہ بحران اور قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں نکلے گا اس لئے کم از کم چالس لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید کو مد نظر رکھتے ہوئے فلور ملز کوبھی سستی بجلی فراہم کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ