لاہور چیمبر کے اکیس کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

مختلف مصنوعات پر ممبران کے لیے رعایت کا حصول ہے‘صدر لاہور چیمبر

منگل 27 جولائی 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اکیس کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مختلف مصنوعات پر ممبران کے لیے رعایت کا حصول ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ نائب صدر طاہر منظور چودھری نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈسکائونٹ کارڈ کے کنوینر محمد ندیم قریشی و ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔

جن کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ان میں العزیز فرنیچر ، الخان ریسٹورنٹ ، النصر لیب ، کیک اینڈ بیکس ، شیلے کیٹرنگ ، چغتائی لیب ، ایفل انڈسٹریز لمیٹڈ (روڈ پرنس بائیک) ، ایکسل لیب ، فاطمہ انجینئرنگ ، افق مولیکیول لیب ، کے کے ٹی سپائن سنٹر ، پاک ایمز ٹریول اینڈ ٹورز ، پوئٹ ریسٹورنٹ ، سیون اسکائی امیگریشن ، سرجیمیڈ لیب ، سید بھائی فرنیچر ، ٹیسٹ زون ڈائیگناسٹک سنٹر ، ٹی پی ایل ٹریکر پاکستان، المدینہ الیکٹرانکس اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے ممبران کو ممبرشپ کارڈز پیش کرنے پر رعایت دی جائے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا پہلا چیمبر ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے ایسی سہولت متعارف کروائی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دوسو سے زائد کمپنیوں کے ساتھ ایسے ایم او یوز کرکے اپنے ممبران کے لیے سہولیات حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹنر کمپنیوں کی لاہور چیمبر نیوز اور ایف ایم 98.6ریڈیو کے ذریعے فری مارکیٹنگ کی جائے گی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ لاہور چیمبر میں نادرا ، پاسپورٹ ، پولیس ، واسا ، پیسی ، پی آئی ای ڈی ایم سی ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، لیسکو ، ایف بی آر ، سمیڈا ، پی آئی اے ، وی بوک ، ایل ڈی اے ، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک ، پنجاب بینک اور کوڈ ویکسینیشن کے سہولت مراکز کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے ممبروں کے لئے بے مثال خدمات فراہم کررہے ہیں۔

سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈسکائونٹ کارڈ کے کنوینر محمد ندیم قریشی نے مفاہمتی یادداشتیں کرنے پر کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید کمپنیوں سے معاہدے کیے جائیں گے۔ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین محمد نعیم حنیف،مردان علی زیدی اور ودود علوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب