چینی کا ریٹ مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

بدھ 4 اگست 2021 13:42

چینی کا ریٹ مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) لاہورہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرکے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرنے اور شورٹی بانڈز کے عوض شوگر ملز مالکا ن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شوگرز ملز مالکان کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں عدالت نے درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کا کین کمشنر کو شوگر ملز کی چینی کی سپلائی کا ریکارڈ مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے چینی کی 89.50 روہے قیمت مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق چینی کی قیمت مقرر کرنے کے لئے شوگز ملز مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے ۔

درخواست گزار وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مختص کرنے سے قبل شوگرز ملز مالکان کا موقف سننے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے باجود ہمیں سنا ہی نہیں گیاحکومت کی جانب سے چینی کی نئی قیمت 89.50 روپے مقرر کی ,اس قیمت پر چینی فروخت کرنا ممکن نہیں۔عدالت نے اپنے سابقہ تحریری حکم میں تمام فریقین کو سننے کاحکم دیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت چینی کی قیمت 89.50 روہے مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک چینی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ