انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ، ڈالر99روپے کی سطح پر آنے میں صرف 10پیسے کی دوری پر ہے

پیر 28 جولائی 2014 19:58

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ، ڈالر99روپے کی سطح پر آنے میں صرف 10پیسے کی دوری پر ہے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر99روپے کی سطح پر آنے میں صرف 10پیسے کی دوری پر ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کارجحان دیکھا گیا ۔پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.68روپے سے بڑھ کر 98.80روپے اور قیمت فروخت98.78سے بڑھ کر 99روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 98.80روپے اور قیمت فروخت 99روپے کی سطح پر برقراررہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت یورو کی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 132روپے سے کم ہوکر 131.75روپے اور قیمت فروخت 132.25روپے سے کم ہوکر 132روپے ہوگئی اسی طرح 50پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 167روپے سے کم ہوکر 166.50روپے اور قیمت فروخت167.25روپے سے کم ہوکر 166.75روپے پر آگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 15پیسے اور 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے یو اے دی درہم کی قیمت فروخت 27روپے سے کم ہوکر26.85روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.35روپے سے کم ہوکر 26.25روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط