کراچی کے میگاپروجیکٹس کے ڈیزائن کیلئے سول سوسائٹی کے سرکردہ افرادماہرین پر مشتمل ایک جامع مشاورتی کمیٹی تشکیل دیں،

مجموعی سالانہ ترقیاتی فنڈز143بلین روپے میں سے 25- بلین روپے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے جاری کردیئے گئے ہیں، سید قائم علی شاہ

جمعرات 7 اگست 2014 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے میگاپروجیکٹس کے ڈیزائن کیلئے سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد، ٹیکنوکریٹس،انجنیئرز، آرکیٹیکٹس اور پروفیشل ماہرین پر مشتمل ایک جامع مشاورتی کمیٹی تشکیل دیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے خوبصورت یادگار اور کثیرالمقاصد میگا ڈولپمینٹ پروجیکٹس کی ڈیزائنگ اور تعمیر کی بھی ہدایت کی جس سے نہ صرف یہ کہ سیاح اور مقامی وزیٹرس متوجہ ہوں گے بلکہ ان کی ترقی کے ذریعے آمدنی بھی پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے یہ ہدایات جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2014-15پر عملدرآمد اور رواں اے ڈی پی2014-15کے پہلے کوارٹر کے اجراء سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ مجموعی سالانہ ترقیاتی فنڈز143بلین روپے میں سے 25- بلین روپے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے جاری کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی اسکیموں کیلئے قلیل رقم جاری کرنے کے بجائے فنڈز کا زیادہ حصہ جاری کریں تاکہ اسکیموں کو کم سے کم مدت میں مکمل کیا جا سکے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے منصوبوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو ہدایات دیں کہ وہ جاپانی ڈونر ادارے کی طرف سے سروے کی کم سے کم ایک بس ٹرانزٹ روٹ جو ممنکہ طور پر اورنگی ٹاؤن سے میٹرک بورڈ آفس کراچی تک اورنگی لائیں زیادہ سود مند ہو سکتی ہے پر عملدرآمد کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو دیہات میں بجلی اور گیس فراہمی کے منصوبوں پر عملدرآمد اور کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جس کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کو ایڈوانس میں فنڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ ترقیاتی کام دیکھنے میں بھی آئیں اور عوام کی خدمت بہتر طریقے سے ہو سکے۔

ان ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت سندھ نے خطیر رقوم مختص کی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بڑے اور چھوٹے شہروں کے سیوریج نظام کی بدحالی اور صفائی ستھرائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ فراہمی و نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی اسکیموں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ڈویزنل ہیڈکوارٹر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیجز پر بھی عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ حیدرآباد سٹی کیلئے ترقیاتی پیکیج کا ازسر نوجائزہ لیکر اسے مزید جامع اور موثربنائیں۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات وسیم احمد نے اجلاس کو بریفنگ دینے ہوئے کہا کہ جاری کئے گئے25بلین روپے میں سے 10بلین روپے 12انتظامی محکموں کی ترجیحی اسکیموں بشمول اسپیشل ڈولپمینٹ پیکیجز، میگا فلیگ شپ اسکیموں، خصوصی ترغیبات، کول انرجی، ٹرانسپورٹ وغیرہ سے متعلق اسکیموں پر خرچ کئے جائیں گے اور 15- بلین روپے جاری اسکیموں جن میں رواجی ترقیاتی کاموں کے علاوہ 418اسکیمیں ایسی ہیں جوکہ اس مالی سال کے آخر تک مکمل ہو سکتی ہیں پر خرچ کئے جائیں گے۔

انہوں نے تمام انتظامی محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ دیگر جاری اسکیموں کیلئے اپنے باقی ماندہ مختص کردہ فنڈز کے اجراء کیلئے اپنی سفارشات جلد سے جلد جمع کرائیں۔اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمد ریحان میمن اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان