پاکستان اورکینیڈا کے مابین تجارت میں اضافہ کو ترجیح دی جائے،ایس ایم منیر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:14

کراچی۔21اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) :یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اورکینیڈا کے مابین تعلقات خوشگوار ہیں جنہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے کینیڈا میں متعین پاکستانی سفیر اورٹورنٹو میں پاکستانی قونصل جنرل عبدالحمید بے پناہ کوششیں کررہے ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ کو اولین ترجیح دے کر اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق برآمدات بڑھائی جائیں تو دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت مستحکم ہوسکتی ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستانی نژادکینیڈین تاجر پرویز اختر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالحمید ، ایس ایم نصیر ، امتیاز مرزا ، ایس ایم عمران، نوید بخاری ، نوید بخاری ، محبوب شیخ اور دیگربھی موجود تھے ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کا نجی شعبہ باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور سفری پابندیوں کے خاتمے سے تجارت میں مزید اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کی کوششیں کی جائیں کیونکہ کینیڈین سرمایہ کارپاکستان میں مینوفیکچرنگ کے ذریعے وسط ایشیااور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت بڑھا سکتے ہیں جبکہ وہاں مقیم پاکستانیوں میں ترسیلات میں اضافہ اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دی جاسکتی ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کی تجارتی تنظیموں کو قریب لانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی تاکہ اقتصادی تعاون میں اضافہ ہو،دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو مزید قریب لانے کیلئے دوطرفہ تجارتی وفودکے ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے سمیت سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کی کوششیں کی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان برقرار  100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم

کسی بھی ادارہ کا عہدہ امانت ہوتا ہے دیانت وامانت کا پاس ولحاظ اور امانت داری ایمان کا حصہ ہے، نائب صدر ..

کسی بھی ادارہ کا عہدہ امانت ہوتا ہے دیانت وامانت کا پاس ولحاظ اور امانت داری ایمان کا حصہ ہے، نائب صدر ..

100اور 1500روپے والے  قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ

کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ