کاروباری ہفتہ کے دوران روئی کے بھائو میں اتارچڑھائو آتا رہا

اچھی کوالٹی کی پھٹی کا بھاؤ بھی فی 40 صوبہ پنجاب میں 7000 اور بلوچستان میں 7400 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طورپر تیزی کا عنصر رہا روئی کی کوالٹی دن بدن ہلکی ہوتی جارہی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل ملز کے بڑے گروپ کوالٹی روئی زیادہ سے زیادہ ہاتھ کرنے کی غرض سے اونچے داموں پر بھی روئی خرید رہے ہیں جس کے باعث اچھی کوالٹی کی روئی کا بھاؤ ایک مرتبہ بڑھ کر فی من 15500 روپے کی اب تک کی سیزن کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا اچھی کوالٹی کی پھٹی کا بھاؤ بھی فی 40 صوبہ پنجاب میں 7000 روپے اور صوبہ بلوچستان میں 7400 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی انچی اڑان شپمینٹ اور کنٹینرز کے غیر معمولی کرایے کی وجہ سے روئی کے بھاؤ اضافہ کا رجحان ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز مقامی مارکیٹ سے اپنی ضرورت کی روئی خرید رہے ہیں جنرز بھی گراٹ کے خدشے کے پیش نظر روئی فروخت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے خیال کے مطابق آئندہ 20 تا 25 دنوں تک پھٹی اسی رفتار سے آتی رہے گی اس سال ملک میں روئی کی پیداوار حکومت کے ذرائع کے مطابق 93 لاکھ گانٹھوں کی ہونے کی توقع ہے جبکہ نجی شعبہ کا خیال ہے کہ پیداوار تقریباً 85 لاکھ گانٹھوں کی ہو سکے گی۔ بہرحال گزشتہ سال کی نسبت روئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کی خاص وجہ موافق موسمی حالات بتائے جاتے ہیں اس سال گو کہ کپاس پیداواری رقبہ سے خاصی کم رقبے پر کاشت کی گئی لیکن فی ایکڑ پیداوار میں خاصا اضافہ ہونے سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اگر کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے والے عوامل سفید مکھی، ملی بگ اور گلابی سنڈی پر قابو پا لیا جائے تو متوقع فصل پیدا ہو سکے گی۔

لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں فصل پر جراثیم کا شدید حملہ بتایا جاتا ہے جس وجہ سے کاشتکار پریشان ہورہے ہیں۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ اتار چڑھاؤ کے بعد فی من 12000 تا 15500 پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4200 تا 6300 روپے بنولہ کا بھاؤ فی من 1350 تا 1900 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 14500 تا 15400 روپے سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 5500 تا 7000 روپے بنولہ کا بھاؤ فی من 1600 تا 2200 روپے رہا صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من 13800 تا 14600 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6200 تا 7400 روپے رہا جبکہ بنولہ کا بھاؤ فی من 1500 تا 2100 روپے رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 700 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 15000 روپے ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر تیزی کا عنصر رہا نیویارک کاٹن کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔

USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں 3 لاکھ 91 ہزار 800 گانٹھوں کی برآمد ہوئی جس میں گزشتہ ہفتہ کے نسبت 167 فیصد اضافہ ہوا اس مرتبہ بھی چین 2 لاکھ 72 ہزار 800 گانٹھیں درآمد کرکے سر فہرست رہا جبکہ ترکی 76 ہزار 900 گانٹھیں درآمد کرکے دوسرے نمبر پر رہا اس مرتبہ بھی پاکستان نے درآمدی معاہدے نہیں کئے اس طرح ایک لاکھ 17 ہزار 400 گانٹھوں کی فروخت ہوئی جو گزشتہ ہفتہ کے نسبت 23 فیصد زیادہ رہی لیکن اس مرتبہ غیر یقینی طور پر نیویارک کاٹن کی برآمد اور فروخت میں خاطر خواہ اضافہ کے باوجود فوری طور پر نیویارک کے وعدے کا بھاؤ بڑھنے کے بجائے خلاف توقع کم ہو گیا۔#

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب