موجودہ دور میں کرپشن کم نہیںہوئی بلکہ کرپشن کا ریٹ بڑھادیا گیا ہے‘گڈزٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن

ایڈ ہاک پالیسیوں اورمہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ بری طرح متاثرہوا ہے ‘ مرکزی رہنمااویس چوہدری ایڈووکیٹ

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں عوام کی قوت خرید میں40فیصد تک کمی ہوئی ہے جس سے ہر طرح کا کاروبار شدید مندی کا شکارہے،ایڈ ہاک پالیسیوں ،پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی اورگیس کی قیمتوں میںتسلسل کے ساتھ اضافے کی وجہ سے ہر طبقہ بری طرح متاثرہوا ہے ،موجودہ دور میں کرپشن کم نہیںہوئی بلکہ خوف و ہراس پھیلا کرکرپشن کا ریٹ بڑھادیا گیا ہے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک میںصرف سیاسی اورسرکاری اشرافیہ خوشحال ہے جبکہ باقی تمام طبقات کسی نہ کسی صورت میں مشکلات کاسامنا کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایالیکن اس پر عملدرآمد نہیںہوا ،قانون پر عملدراری نہیں کی جارہی بلکہ اعلیٰ عدلیہ کے ملک و قوم کے مفادمیں دئیے گئے فیصلوں پر بھی عمل نہیںکیا جارہا ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ملک کے بہترین مفاد میں ایکسل لوڈلمٹ بارے فیصلہ دیا لیکن حکومت کے ادارے اسے خاطر میںنہیںلارہے اور توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں جس طرح کے حالات پیدا ہو گئے ہیں اس سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے جو کسی وقت بھی باہر آ سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب