کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ اور مندی کے اثرات غالب ،مندی کی شدت 84پوائنٹس کی کمی تک جا پہنچی

جمعرات 10 مئی 2007 19:20

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار10 مئی2007) سیاسی افق پر منفی اطلاعات سی ایف ایس مسئلے پر حمتی حل کے بارے میں تذبذب اور ریٹیل انویسٹر کا مارکیٹ سے آؤٹ ہونے کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو توقعات کے مطابق اتار چڑھاؤ اور مندی کے اثرات غالب رہے ۔ ابتدائی واقعات میں ایک موقع پر اگرچہ 33.36 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن 12مئی کی چیف جسٹس کے دورہ کراچی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کے سبب مارکیٹ سے ریٹیل انویسٹرز آؤٹ ہوگئے ۔

جبکہ دیگر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کیا ۔ نتیجتاً ایک موقع پر مندی کی شدت 84پوائنٹس کی کمی تک جا پہنچی تھی تاہم سیمنٹ اور مالیات سیکٹر کے حصص میں مخصوص اداروں کی خریداری برقرار رہنی سے مندی کی شدت میں کمی ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 46.39 پوائنٹس کی کمی سے 12346.89 اور کے ایس ای 30انڈیکس 136.03 پوائنٹس کی کمی سے 15304.42 ہوگیا ۔

(جاری ہے)

مندی کی وجہ سے 44فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 12ارب 96کروڑ 90لاکھ 23ہزار 209 روپے کی کم واقع ہوئی ۔ کاروبار حجم بدھ کی نسبت 22فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 25کروڑ 19لاکھ 96ہزار 660حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمی کا دائرہ کار 370 کمپنیوں کے حصص تک مہدود رہا جن میں سے 167 کے بھاؤ میں اضافہ ، 160کے داموں میں کمی اور 43 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جمعہ کو بھی مارکیٹ میں مندی کے اثرات غالب رہنے کے امکانات ہیں ۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں سیمنس انجینئرنگ کے بھاؤ 46روپے بڑھ کر 1490روپے اور نیشنل ریفائنری کے بھاؤ 16.15روپے بڑھ کر 340.05روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور کے بھاؤ 10 روپے کم ہوکر 2110 روپے اور آدمجی انشورنس کے بھاؤ 9 روپے کم ہوکر 257 روپے ہوگئے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول