درآمدات میں کمی کے بجائے بڑھایا جا رہا ہے،میاں زاہد حسین

عوام کی قوت خرید گر رہی ہو تو معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکی،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان

جمعہ 7 جنوری 2022 17:20

درآمدات میں کمی کے بجائے بڑھایا جا رہا ہے،میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بڑھتی ہو ئی درآمدات ملکی معیشت کے لئے زہر قاتل ثابت ہو رہی ہیں مگر ان میں کمی کے بجائے مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ پالیسی عوام اورکاروباری برادری کی سمجھ سے بالا تر ہے اس لئے اسکے نتیجہ میں برنس کمیونٹی میں خوف و ہراس ، بے چینی اور بے یقینی پھیل رہی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی نازک صورتحال کے باوجود اب ماہانہ درآمدات سات ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر اور دسمبر کی درآمدات ساڑھے پندرہ اب ڈالر رہی ہیںجو ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھانے کے لئے کافی ہیں ۔

(جاری ہے)

نومبر اور دسمبر سے قبل چھ ماہ کی اوسط درآمدات چھ ارب ڈالر ماہانہ تھیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پٹرولیم اور کروڈ کی نومبر کی درآمد 2.8 ملین ٹن تھیں جو معمول سے کم از کم دس لاکھ ٹن زیادہ تھیں جس کی وضاحت کی جائے کیونکہ اس پر چھ سو ملین ڈالر کی اضافی لاگت آئی ہے۔ اسی طرح ادویات کے امپورٹ بل میں بھی سات سو ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو حیران کن ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ مہنگائی کی لہر کی وجہ سے تھوک فروشوں کے اسٹاک کی قیمت میں مجموعی طور پر اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے مگر دوسری طرف عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے اس لئے اشیائے ضروریہ کے علاوہ زیادہ ترا شیاء کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔

جس ملک میں عوام کی قوت خرید ختم ہو جائے وہ ملک کسی بھی قیمت پر ترقی نہیں کر سکتا۔ سیلز ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی پالیسی سے ذخیرہ کئے گئے سامان تجارت کی قیمت بڑھ جائے گی مگر عوام کی قوت خرید مذید متاثر ہو گی اور بہت سے منصوبے و کاروبار بھی بند ہو جائیں گے جس سے اقتصادی صورتحال مذید گھمبیر ہو جائے گی۔

سیاسی اورپالیسی سطح پر بے یقینی اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں زبردست اضافہ نے ہائوسنگ پراجیکٹس پر کاری ضرب لگائی ہے ۔ چھوٹی اور درمیانے درجہ کی کمپنیاں کام بند کر کے حالات دیکھ رہی ہیں جبکہ بھاری مراعات لینے والی بڑی تعمیراتی کمپنیاں اپنے مہنگے منصوبوں کا کام کر رہی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ حکومت دعویٰ تو خوشحالی اور تر قی کا کرتی ہے مگر اسکی پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں جسکی ایک مثال وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بائیس فیصد کی کٹوتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں