- Home
- Business
- Business News
- زرعی ماہرین کی خدمات حاصل کر کے آزاد کشمیر کو زرعی انقلاب کی جانب لے جائینگے، سید بازل علی نقوی
زرعی ماہرین کی خدمات حاصل کر کے آزاد کشمیر کو زرعی انقلاب کی جانب لے جائینگے، سید بازل علی نقوی
بدھ 10 ستمبر 2014 16:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراطلاعات، زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ زرعی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے آزادکشمیر کو زرعی انقلاب کی جانب لے جائیں گے ،ویژن 2020 ریاست کے نوجوانوں کی سوچ بدل دے گا ۔نوجوانوں سے کہتاہوں اپنا اگاو اور اپنا کھاو۔زمینداری کی جانب لوٹ آئیں ڈپریشن سے بھی بچیں گے، اپنی ضروریات پوری کریں گے اور مہنگائی کے جن کو بھی قابو کر سکیں گے۔
زراعت اور لائیو سٹاک میں خود کفالت کے لئے نوجوانوں کو قرضے دینے کے ایک پروگرام پر غور کر رہے ہیں جس کے لئے عالمی ادارہ لائیو سٹاک کا تعاون حاصل کیا جائیگا ۔پولٹری کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ریاست کو پولٹری کی شعبے میں خود کفالت کی منزل کی جانب لیکر جائیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات زرعی یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر بتائی ۔
اس موقع پر وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے مختلف فارمز ہاوسز کا معائنہ کیا اور ان سے متعلق معلومات حاصل کیں ،پروفیسر ڈاکٹر محمد صالح نے وزیر زراعت و لائیو سٹاک کو بریفنگ دی ،اس موقع پر وزیر زراعت نے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلباء سے بھی ملاقات کی اور انہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد آزادکشمیر میں اپنی صلاحیتین وقف کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیر زراعت نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بائیو ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائیگا،لائیو سٹاک کے فروغ کیلیے قرضے کے ایک پروگرام پر غور کر رہے ہیں ،وزیرزراعت سید بازل علی نقوی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزارپودہ جات کی تنصیب‘ 127زمینداران کو زرعی مشینری خریدنے کیلئے قرضہ جات کی فراہمی ‘1800نمائشی پلاٹ لگانے ‘900ایکڑ رقبہ پر بے موسمی سبزیات کی کاشت ‘140پلاسٹک ٹنلز کی تنصیب اور 90ٹن تصدیق شدہ بیج کی فراہمی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 425کوہلوں کی تعمیر ‘30 ٹیوب ویل ‘ 10لفٹ پمپس کی تنصیب اور نیلم دریا پر 10لفٹ اریگیشن سکیمز کی تعمیر شامل ہیں ۔لائیوسٹاک سب سیکٹر میں 9لاکھ بڑے چھوٹے جانوروں اور 92 لاکھ مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانااور علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانا ‘ 100لیئرفارمز اور 300برائلرفارمز ‘ 200 ڈیری فارمز‘100گوٹ فارمز پرائیویٹ سیکٹر میں مارک اپ فری قرضہ جات کی فراہمی کے ذریعہ تعمیر کروانا ‘9لاکھ چھوٹے بڑے جانوروں اور 92لاکھ مرغیوں کی ویکسینیشن اور علاج معالجہ شامل ہیں ۔ ESMA میں تین ریگولر ڈپلومہ کورسز چلائے جائیں گئے اور خصوصی موضوعات پرکورسز، ورکشاپس اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گئے ۔انہوں نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ میں قائم اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور اس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا ۔اس موقع پر اعلی حکام نے وزیر زراعت و لائیو سٹاک کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے دورے کو سراہا اور اس طرح کی دورے کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔وزیر زراعت نے ماہرین کو دورہ مظفر آباد کی دعوت بھی دی ۔Browse Latest Business News in Urdu
کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن
برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری
او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین
سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل
نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان
این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ
دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..
اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک
خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ
تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس
اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..
پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق
ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
PSX Live Index
Updated: 08:00:01pm | 29-04-2024
Status: Closed | Volume: 613,314,754 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary