پاکستان کوجولائی،اگست کی تجارت میں 28.26 فیصد اضافے سے4ارب 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا

جمعہ 12 ستمبر 2014 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) پاکستان کوجولائی اور اگست کی تجارت میں4 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے خسارے سے 28.26 فیصد زیادہ ہے۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران برآمدات کی مالیت 5.84 فیصد کی کمی سے 3 ارب 84 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی تھی، اس دوران درآمدی بل 9.44 فیصد کے اضافے سے 8 ارب 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 7 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان کی برآمدات 3.63 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 1 ارب 91 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ اگست 2013 میں 1 ارب 98 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی اشیا برآمد کی گئی تھیں، اگست 2014 میں بیرون ملک سے 32.08 فیصد کے اضافے سے 4 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں اشیا کی درآمد 3 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک محدود رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح اگست میں پاکستانی تجارت کو 76.65 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 2 ارب 80 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جوگزشتہ سال کی اسی ماہ میں 1 ارب58 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا تھا جبکہ جولائی 2014 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ تجارتی خسارے میں 95.75 فیصد اور درآمدات میں 40.25 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 0.98 فیصد کمی ہوئی، جولائی 2014 میں برآمدات 1 ارب 93 کروڑ ڈالر، درآمدات 3 ارب 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی