پاکستان اور ویتنام کو ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدے پر کام کرنا ہوگا ،نگوین ٹین فونگ

جمعرات 20 جنوری 2022 00:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) ویتنام کے سفیر نگوین ٹین فونگ نے پاکستان اور ویتنام کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی ای) پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی ای) کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے لیکن ہمیں پہلے پی ٹی اے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ مشترکہ تجارتی کمیٹی اور مشترکہ وزارتی کمیٹی کے متعلقہ اجلاس منعقد ہوئے لیکن کرونا وبا کی وجہ سے بعض اجلاس ملتوی کردیے گئے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم اس عمل میں تاخیر کریں۔

یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے دورے کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ویتنام سفارتخانے کی فرسٹ سیکریٹری تھائی ڈک کھائی، ویت نام ٹریڈ آفس کی سربراہ نگوین تھی دیپ ہا، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، سینئر نائب صدر عبدالرحمان نقی، نائب صدر قاضی زاہد حسین، کے سی سی آئی کی ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق عارفین، سابق صدر مجید عزیز اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ویتنام کے سفیر نے تجارت و سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویتنام چاروں موسموں کے حامل لاجواب ممالک ہیں جہاں بڑی آبادی، بے شمار قدرتی وسائل اور نوجوان لیبر فورس کے ساتھ ساتھ سفر، سیاحت کے شعبے سمیت کئی شعبوں میں بے پناہ مواقع دستیاب ہیں جنہیں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس صلاحیت کے ساتھ ساتھ فریم ورک بھی موجود ہے لیکن ہمیں اس امر کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ تجارت و سرمایہ کاری کو کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے جو جمود کا شکار ہے ہمیں صرف صلاحیت کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے بجائے عملی طور پر کام کرنیکی ضرورت ہے۔

دونوں ممالک کی بزنس ایسوسی ایشنز کو مسائل کی نشاندہی کے لیے آگے آنا چاہیے تاکہ آگاہی پیدا کی جائے اور تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ہم پاکستان اور ویتنام کے سفارتی تعلقات کے 50 سال منائیں گے اور اس کے لیے ہمارے پاس بڑے منصوبے ہیں لیکن تقریبات کے علاوہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے زیادہ مؤثر اور ٹھوس شراکت دار بننا ہو گا۔

جیسا کہ ہم برادر اوردوست ملک ہیں اور ہم متعدد بین الاقوامی فورمز پر مسلسل ایک دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں لیکن تجارت وسرمایہ کاری ابھی تک موجود صلاحیت کو پورا نہیں کر رہی ہے جس کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ہمیں دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو اپنی روایات اور کاروبار کرنے کے طریقے کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند اور جیتنے والی صورتحال پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ویتنام اپنے دروازے کھلے رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے کیونکہ ملک کی معیشت کو آزاد اور عالمی معیشت میں ضم کیا گیا ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ کرونا وبائی مرض کے باوجود ویتنام کی معیشت میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 2020-21 میں اس کی مجموعی برآمدات درآمدات 668 ارب ڈالر رہیں جس میں سے برآمدات 336.5 ارب ڈالر رہی جبکہ 332.5 ارب ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئیں جو کہ 4 ارب ڈالر کے سرپلس کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ہمارے 17 ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ( ایف ٹی ای) ہے جس میں یورپی یونین، جاپان، امریکا، چین اور آسیان شامل ہیں جبکہ 145 ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں۔ویتنام کے سفیر نے پاکستان اور ویتنام کے درمیان 794 ملین ڈالر کے تجارتی حجم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی حجم بڑی حد تک ویتنام کے حق میں ہے۔ اس لیے کراچی کی تاجر برادری کو اسے متوازن بنانے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔

ہم کے سی سی آئی اور ویتنام میں کسی دوسرے سی سی آئی کے درمیان کسی بھی مفاہمت نامے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جسے صرف دستخط کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ہوگا۔قبل ازیںکے سی سی آئی کے صدر محمد ادریس نے سفیر ویتنام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبائی مرض کے پھیلنے کے باوجود ویتنام کی معیشت میں 2020 میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ آئی ایم ایف کے مطابق اس سال دنیا کی بلند ترین شرح نمو میں سے ایک تھا۔

اسی طرح ورلڈ بینک کے مطابق اگرچہ ویتنام کی معیشت 2021 میں 2.6 فیصد تک گر گئی تاہم یہ 2022 میں 5.5 فیصد تک بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی حکام کو پاکستان کو درپیش بعض مشکلات کو ختم کرنے اور ملک کو زیادہ مؤثر صنعتی ومینوفیکچرنگ پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کے لیے درکار کلیدی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ویتنام کا مطالعہ کرنا چاہیے۔کے سی سی آئی کے صدر نے دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ویتنام کی تاجر برادری کو مائی کراچی نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی جس کا اہتمام کے سی سی آئی گزشتہ 16 سالوں سے کر رہا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 11 سے 13 فروری 2022 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن