پاکستان اور امریکہ ہمیشہ اچھے دوست رہے ہیں۔ امریکہ نے ہمیشہ ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شرمیلا فاروقی

جمعہ 26 ستمبر 2014 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ہمیشہ اچھے دوست رہے ہیں۔ امریکہ نے ہمیشہ ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی تعلیمی نظام اور طلبہ و طالبا ت کی ذہنی نشونماء کے لئے امریکہ کے اشتراک سے تعمیر کر دہ لنکن کارنر ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ بات انھوں نے ممتاز مرزا اسٹوڈیو میں منعقدہ محکمہ ثقافت سندھ اور امریکن قونصلیٹ کے درمیان لیاقت میموریل لائبریری میں لنکن کارنر قائم کرنے کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔معاہدہ کی دستاویزات پر امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ اور وزیر محکمہ ثقافت سندھ شرمیلا فاروقی نے دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت محکمہ ثقافت سندھ لیاقت میموریل لائبریری کراچی میں امیریکن کونسلیٹ کو مخصوص جگہ اور بنیادی سہولیات فراہم کرے گاجب کہ لنکن کارنر کی تعمیرات اور ڈیکوریشن امریکی قونصلیٹ کرے گا اور انشاء الله یہ لنکن کارنر عوام کے لئے 2015 تک قائم کر دیا جائے گا جس سے عوام بغیر کسی معاوضے کے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس لنکن کارنر سے امریکی اور پاکستانی طلبہ و طالبات کے درمیان باہمی اشتراک کو فروغ دینے میں مددملے گی اور وہ ایک دوسرے کی تہذیب، ثقافت ، سیاست کے بارے میں جان سکیں گے۔ انھوں نے بتایا کے سندھ میں پچھلے سال تین لنکن کارنر حیدرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ کی لائبریریزمیں قائم کئے جا چکے ہیں۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ لنکن کارنر ہمارے طالب علموں کی تعلیمی صلاحیتیں اور معلومات بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اور ہم امید کرتے ہیں کے امریکی قونصلیٹ پاکستا ن کے تعلیمی نظام کی ترقی اور بہتری کے لئے اہم خدمات انجام دیتا رہے گا میری خواہش ہے کہ امریکی قونصلیٹ سند ھ کے تمام اضلاع میں لنکن کارنر قائم کرے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ