صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 16واں اجلاس

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سولہویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 16 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 9ارب 58کروڑ 11 لاکھ 1 ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل چو ہدری،چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی پنجاب ڈاکٹر خالد مشتاق , ممبرز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نوید احمد چوہدری، آغا وقار جاوید،اعجاز حسین، سیکرٹری سی اینڈڈبلیو میاں مشتاق ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد خان چیمہ، سینئر چیف کوارڈیینشن پی اینڈ ڈی جاوید لطیف، ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای ڈاکٹر سجاد مبین سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے سولہویں اجلاس میں جن 16 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں جی سی ای ٹی میں سکول لیب کے قیام، اپ گریڈیشن اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے مبلغ 53 کروڑ 32 لاکھ 54 ہزار روپے ، نشتر ہسپتال ملتان میں آئی سی یو اور اپریشن تھیٹر کی اپ گریڈیشن کے لیے مبلغ 35 کروڑ روپے ، ضلع فیصل آباد مین پمپنگ مشینری بوسٹر پمپ اسٹیشن اور ٹرمینل ریزرور کی تبدیلی کے لیے مبلغ 1 ارب 64 کروڑ 35 لاکھ 20 ہزار روپے ، لاہور میں لاہور رنگ روڈ پر بوگھیوال ڈسپوزل اسٹیشن چھوٹا راوی ڈرین سے شالیمار سکیپ چینل تک فورسمین بچھانے کے لیے مبلغ 36 کروڑ 87 لاکھ 62ہزار روپے ، اوکاڑہ میں دیپارلپور شہر کی سیوریج سکیم کے لیے مبلغ 30 کروڑ 3 لاکھ 55 ہزار روپے ، گوجرانوالہ میں بائی پاس خان مسلمان سے جاگو والہ نوشہرہ ورکاں روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 45کروڑ 95 لاکھ 62 ہزار روپے ، ضلع گجرات میں جلال پور جٹاں روڈ سے یونیورسٹی آف گجرات تک دو رویہ روڈ تعمیر کے لیے مبلغ 26 کروڑ 30 لاکھ 85 ہزار روپے ، ضلع جھنگ میں پیر کوٹ کھلیانہ سے چیلا سے راجانا سے خان دا کوٹ سے گنیانہ روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 55 کروڑ 55 لاکھ 94 ہزار روپے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیر محل ڈارکانہ روڈ سے شور کوٹ کینٹ ٹوبہ روڈ براستہ چک نمبر 321 گ ب ، 323 گ ب،326 گ ب اور 325 گ ب روڈ کی بہتری کے لیے مبلغ 30 کروڑ 79 لاکھ 62 ہزار روپے ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل شہر میں انٹر سٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کے لیے مبلغ 24 کروڑ 73 لاکھ 74 ہزار روپے ، رحیم یار خاں میں پیلس روڈ پل دری سنگی سے یو اے ای پیلس روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ2 ارب 62 کروڑ 34 لاکھ 5 ہزار روپے ، رحیم یار خاں میں پٹن مینارا منٹھار روڈ کی تعمیر اور توسیع کے لیے مبلغ 39کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار روپے ، ضلع بہاولپور میں مبارک پور سے جھنگارا شرکی روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 47 کروڑ 2 لاکھ 40 ہزار روپے ، خانیوال میں اقبال نگر سے دلواں روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 35 کروڑ 24 لاکھ 12 ہزار روپے ، ضلع لیہ میں فتح پور سے نواکوٹ روڈ کی کشادگی اور بہتری مبلغ 44کروڑ 82 لاکھ 10 ہزار روپے اور ضلع ملتان ، شجاع آباد ملتان میں دریائے چناب سے پل سید والی ، سیالاں والی براستہ خان گڑھ روڈ اور کینال بینک جنوبی سائیڈ کو موجودہ ملتان روڈ سے ملانے کے لیے سدرن بائی پاس (پارٹ ون) کی تعمیر مبلغ 25 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار روپے شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..