افغان حکومت پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کی خواہشمند،

افغان صدر کی کراچی چیمبر اورپاک افغان جوائنٹ چیمبر کو دورہ افغانستان کی دعوت

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تجارت کی راہ ہموار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں افغانستان کی نئی حکومت کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسڑی (کے سی سی آئی )اور پاکستان افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(پی اے جے سی سی آئی )کے تجارتی وفود کے دورے کی خواہاں ہے تاکہ تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیاجاسکے۔

یہ بات کراچی میں افغان قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی ذیشان ابراہیم نے کے سی سی آئی صدراورپی اے جے سی سی آئی کے شریک صدر سے ملاقات کے موقع پر بتائی۔کمرشل اتاشی افغان قونصلیٹ نے پی اے جے سی سی آئی کے شریک صدر زبیر موتی والا اورکے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ کو افغان صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا اورافغان صدر کی جانب سے دونوں چیمبرز کے صدور کو اعلیٰ سطح تجارتی وفدکے ہمراہ افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

(جاری ہے)

افغان کمرشل اتاشی ذیشان ابراہیم نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور مضبوط علاقائی تجارتی بلاک بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کے لیے پاکستانی تاجروں کو مدعو کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کراچی چیمبر اور پاک افغان چیمبر آف کامرس سے کہاکہ وہ مختلف شعبوں کے نمائندوں کو نامزد کریں تاکہ افغان حکومت کے اعلیٰ حکام اور افغان تاجروں سے ان کی ملاقاتوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

انہوں نے افغانستان کی تعمیر نو،معدنیات کی تلاش اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور دیر پا بنیاد پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(پی اے جے سی سی آئی)کے شریک صدر زبیر موتی والا نے افغان صدر کی پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی و سیاسی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس حکمت عملی کے نتیجے میں بہتر سہولیات میسر آنے اور مستقبل میں دوطرفہ تجارت میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی ) کے صدر افتخار احمد وہرہ نے افغان صدر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یقینا یہ دونوں ملکوں کی معیشت کے حق میں بہتر ثابت ہو گی۔ کراچی چیمبر نے ہمیشہ علاقائی تجارت کی ترقی و خوشحالی کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..