عمران خان نے دھرنوں کی سیاست سے پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے سفر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، انجینئر امیر مقام

جمعرات 6 نومبر 2014 23:16

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں کی سیاست سے پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے سفر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس پر پوری قوم ان کا احتساب کرے گی ،انہیں پارلیمنٹ کو جعلی کہنے اور ملک اور قوم کو نقصان پہنچانے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے ،عمران خان حقیقت کی دنیا سے دور خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں آباد ہیں انہیں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرکے اب سیاست چھوڑ دینی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورن میں اپنی رہایش گاہ پر تحصیل پورن ،مخوزئی ،اور مارتونگ کے ورکروں کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل اللہ پیر محمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،جرگے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے،عمران خان کے دعوں کا زکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سکولوں اور کالجوں میں مفت تعلیم تو درکنار اساتذہ کی 50فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں طلبا چندہ کر کے پرائیویٹ ٹیچرز کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج تو دور کی بات سرے سے ادویات اور ڈاکٹرز ہی موجود نہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کا حشر بھی قادری سے مختلف نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تمام منصوبے فلاپ ہو چکے ہیں وہ اب خواب اور خیال کی دنیا میں رہ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ خدا را خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں ،پارلیمنٹ کو جعلی کہنے پر قوم سے معافی مانگیں ،اور پارلیمنٹ میں آکر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں ،انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کی ترقی ہماری سیاست کا مقصد ہے ،ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے ہمیں جو عزت دی ہے ،اور جب سے سیاست میں قدم رکھا ہمیشہ شانگلہ کے عوام نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا ،ان کی خاطر جان و مال سب قربان ،انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ،اور بہت جلد نئے منصوبوں پر کام شروع ہوگا ،ان منصوبوں میں 20کروڑ روپے کی لاگت سے شانگلہ گرڈ کی صلاحیت کو ڈبل کرنا ،پورن مارتونگ روڈ کی تعمیر ،مارتونگ چکیسر روڈ کی تعمیر ،شکوئی گوکند روڈ ،مالم جبہ سور کمر پورن روڈ سرفہرست ہیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ڈھیری چکیسر روڈ کیلئے 50کروڑ روپے کی خصوصی منظوری دی ہے ،جس کے ٹینڈر ایک ہفتہ کے اندر اندر مکمل ہو جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ بنگالئی الوچ روڈ کے باقی حصے کیلئے 10کروڑ روپے کی منظوری ہو چکی ہے ،اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ الپوری بشام روڈ کر کام پیزی سے جاری ہے اور اسی مہینے مکمل کر لیا جائے گا ۔

۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..