سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے ہوگئی

منگل 6 دسمبر 2022 22:38

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے سے 1794 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے سبب پاکستان میں سونے کے نرخ میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 5 دسمبر کو عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر کمی سے 1794 ڈالر فی اونس ہونے کے باوجود سونے کی قیمت ملک میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے،ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے ہوگئی ہے،آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اے ایس ایس جے اے کے صدر حاجی ہارون رشید چند کا کہا ہے کہ زر مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتوں میں دباؤ ہے،انہوں نے کہا کہ شادی کے سیزن میں سونے کی زائد قیمتوں کی وجہ سے جیولری کی فروخت بہت کم ہورہی ہے،خیال رہے کہ یکم جنوری کو ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک لاکھ 26 ہزار 200 اور ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے تھی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں زرد دھات کی قیمت 1830 ڈالر فی اونس تھی،پاکستان میں ڈالر کی قیمت 177 روپے تھی لیکن اب اس کی موجودہ قیمت 223.91 روپے ہوگئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ