پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 19:31

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ای ایس جی کی تیاری کے اپنے وڑن کو پورا کرنے کے لیے مزید ایک قدم اٹھاتے ہوئے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس پرپی ایس ایکس پریمیئر کا اجراء کردیا ہے۔ای ایس جی پر پی ایس ایکس پریمیئر کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور سی ای او فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنے وڑن کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے ای ایس جی رپورٹنگ کے لیے عملی قدم اٹھایا ہے۔

ای ایس جی ٹاسک فورس بنانے جیسے مختلف اقدامات کے بعد، پی ایس ایکس نے اب پی ایس ایکس پریمیئر ای ایس جی کے نام سے لسٹ شدہ کمپنیوں کے لئے رہنمائی جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات اپنی سیریز میں پہلی ہیں اورکمپنیوں کو ای ایس جی امور کو سمجھنے اور رپورٹ کرنے میں مدد فراہم کریں گی، اور ساتھ ہی ساتھ سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاریوں کے بارے میں معلوماتی فیصلے کرنے میں بھی مدد فراہم کریں گی۔

پی ایس ایکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ یہ پی ایس ایکس کے لیے اور میرے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ طویل غور و خوض اور تبادلہ خیال کے بعدپی ایس ایکس نے پی ایس ایکس ای ایس جی پریمیئر اور رپورٹنگ گائڈنس دستاویز کو متعارف کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ہماری صنعت کے ساتھ شراکت داری میں ایک نئے سفر کاآغاز ہے۔

انہوں نے فہرست میں شامل کمپنیوں پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں اسے منظور کریں گی اور اس پر عملدرآمد کریں گی۔ ای ایس جی گائیڈنس میں ذمہ دار اور پائیدار کاروباری طریقوں کے کلچر کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے جو ہماری لسٹڈ کمپنیوں کی ای ایس جی ڈیٹا کو مؤثر طریقے سے بنانے اور استعمال کرنے اور ای ایس جی کے اکاونٹنگ اور تخمینے کی پیچیدگی، ای ایس جی خطرات اور مواقع کا اندازہ لگانے کی صلاحیت کی حمایت کرتی ہے۔

یہ کمپنیوں کی اندرونی اور بیرونی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ای ایس جی جدت طرازی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اس سے فائدہ اٹھانے میں بھی مدد کرے گی۔انہوں نے مزید کہا، لسٹڈ کمپنیوں کو اس ای ایس جی پریمیئر اور رپورٹنگ گائیڈنس دستاویز میں رپورٹنگ کے طریقہ کار کے لحاظ سے تمام مواد مل سکے گا،انہوں نے پی ایس ایکس ٹیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ای ایس جی پریمیئر اور رپورٹنگ گائیڈنس اجراء پر مبارکباد پیش کی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان