کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

شہرقائد میں امن وامان کے قیام کے لیئے سندھ پولیس اور رینجرز نے لازوال قربانیاں دیں،چیئرمین آل کراچی تاجرالائنس

منگل 30 اپریل 2024 17:21

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور خاتمے کے لیئے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں قدرے کمی ضرور آئی ہے لیکن امن وامان کے قیام کے لیئے مزید سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اسٹریٹ کرائمز اس وقت شہرقائد کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے کراچی کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں چھینا جھپٹی اور لوٹ مار کی وارداتیں نہ ہورہی ہوں، سیکورٹی اداروں کو جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے، ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایا زمیمن موتی والا نے کہا کہ کراچی کے شہر ی جانتے ہیں کہ ماضی میں بھی سندھ پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے کراچی میں امن وامان کا قیام ممکن ہوا ، عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، پولیس اور رینجرز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ، مٹھی بھر اسٹریٹ کرمنلز نے پورے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ قیام امن او ر جان ومال کے تحفظ کے لیئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپو ر تعاون کریں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی یا حرکت کا فوری طور پر رینجرز، پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں، شہر سے چھینا جھپٹی، رہزنی ، لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خاتمے کے لیئے حکمت عملی بنانا ہوگی ، بدقسمتی سے کراچی میں شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، قیام امن سے پائیدار ترقی ممکن ہے ،ا نہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں قیام امن کی خواہاں ہے اور اس کے لیئے وہ اقدمات بھی کررہی ہے امید ہے کہ جلد کراچی دوبارہ امن کا گہوارہ او ر روشنیوں کا شہر بنے گا ، جہاں ہر طرف سکون اور امن ہوگا، کراچی تاجر الائنس شہرقائد میں امن و امان کے قیام کے لیئے سیکورٹی ادارو ں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کاتیار ہے کراچی میں امن ہوگا تو اس کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے   درخواستیں 31 مئی تک جمع کرائی جاسکتی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں 31 مئی تک جمع کرائی جاسکتی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 387پوائنٹس کی کمی سے 74955پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 387پوائنٹس کی کمی سے 74955پوائنٹ پر آگیا

خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات

خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات

صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پر ایرانی حکومت ، عوام اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں  ، صدراسلام ..

صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پر ایرانی حکومت ، عوام اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، صدراسلام ..

ہمیں  بین الاقوامی مارکیٹ میں    اپنی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا،ترجمان پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ..

ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا،ترجمان پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ..

رواں سال فضائی راستے سے برطانیہ اور بحری راستے سے نیدر لینڈز کو آم برآمد کیا جائے گا،مینگو گروئرز اینڈ ..

رواں سال فضائی راستے سے برطانیہ اور بحری راستے سے نیدر لینڈز کو آم برآمد کیا جائے گا،مینگو گروئرز اینڈ ..

پاکستانیوں نے 10ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر چائے پر خرچ کر دیئے

پاکستانیوں نے 10ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر چائے پر خرچ کر دیئے

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر ..

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر ..

بزنس فسلیٹیشن سنٹر فیصل آباد گزشتہ 3 روزمیں کاروباری افراد کوریکارڈ این او سی جاری کرکے صوبہ بھر میں ..

بزنس فسلیٹیشن سنٹر فیصل آباد گزشتہ 3 روزمیں کاروباری افراد کوریکارڈ این او سی جاری کرکے صوبہ بھر میں ..

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس  کے زیراہتمام  ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیراہتمام ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام فری لانسنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ سیشن کا انعقاد

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام فری لانسنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ سیشن کا انعقاد

وفاقی ٹیکس محتسب نے مرکزی مشاورتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس  پیر کو طلب  کیا ہے، مہر کاشف یونس

وفاقی ٹیکس محتسب نے مرکزی مشاورتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کیا ہے، مہر کاشف یونس