مائیکرو فنانس سیورز نے 10 ملین کا حدف عبور کر لیا

جمعہ 29 مئی 2015 22:14

لاہور ۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک(پی ایم این) کے سہہ ماہی آؤٹ ریچ بلیٹن، مائیکرو واچ کے مطابق سیورز کی تعداد میں 20% کی نمایاں ترقی دیکھی گئی ہے جو کہ2015 کہ پہلے کوارٹر کے اختتام تک10 ملین کی اعلیٰ ترین تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ تعمیر مائیکرو فنانس بینک نے 53 فیصد اضافے کے ساتھ 1.85 ملین نئے ڈیپازٹرز کو اپنے پورٹ فولیو میں شامل کرتے ہوئے سیورز کی تعداد کے اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

فعال قرض گیروں کی تعداد 2014 میں 3.1ملین سے بڑھ کر 2015کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر تاریخ کی بلند ترین سطح3.3 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ2015 کے پہلے کوارٹر میں صنعت کے گروس لون پورٹ فولیو (جی ایل پی) میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

(جاری ہے)

جی ایل پی 7 ملین روپے کے اضافے کے ساتھ 73بلین روپے تک پہنچا ہے جو کہ2014کے آخری کوارٹر میں 66 بلین روپے کی سطح پر تھا۔

یہ نمایاں اضافہ مائیکرو فنانس بینکس کی وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے جسکی بنیادی وجہ ان بینکس کے فعال کلائنٹس کی تعداد میں 8.8% اضافہ اور جی ایل پی میں 12.7% اضافہ ہے اور ان مائیکرو فنانس بینکس کیلئے قرض گیروں اور قرضوں کی تقسیم میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے 2015 کے پہلے کوارٹر میں سب سے بڑا کردار ادا کرتے ہوئے 42176 نئے کلائنٹس کو اپنے پورٹ فولیو میں شامل کیا اور1.6ارب روپے کے قرضے فراہم کئے۔

اس اضافے کے ساتھ یہ بینک صنعت میں مائیکرو کریڈٹ فراہم کرنے والا چوتھا بڑا بینک بن گیا ہے۔اخوت ایک مائیکرو فنانس ادارے کے طور پر سیکٹر کے لئے سب سے بڑا حصہ ڈالنے والا بن کر ابھرا ہے۔ اس نے39000 نئے کلائنٹس بناتے ہوئے 627 ملین روپے کے قرض فراہم کئے ہیں۔ مجموعی طور پر مائیکرو فنانس بینکس اور رورل سپورٹ پروگرام کے گروپ کے پی اے آر میں 1.1% سے 1.7%کی معمولی سی کمی دیکھی گئی۔

مائیکرو انشورنس کے سیکٹر میں 2015 کے پہلے کوارٹر میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ پالیسی ہولڈرز میں 10.8فیصد کا اضافہ اور بیمہ پالیسی کی رقم میں بھی9.9% کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ مائیکرو کریڈٹ کی طرح مائیکرو انشورنس میں بھی اضافہ مائیکرو فنانس بینکس کے مرہون منت ہے۔پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک(پی ایم این) 50 مائیکرو فنانس پریکٹیشنرز کی ایک تنظیم ہے جسکا مقصد آبادی کی کم آمدنی والے طبقہ کو مائیکرو فنانس سروسز مہیا کرنا ہے۔پی ایم این کا مقصد مالیات کے شعبہ کی مدد کرنا ہے تاکہ اس سیکٹر کے معیار اور پائیداری کو بڑھایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..