سٹیٹ بنک ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح سود میں پچاس سے سو پوانٹس کی مزید کمی کرے‘پیاف

جمعہ 24 جولائی 2015 17:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف )کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے سٹیٹ بنک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح سود میں پچاس سے سو پوانٹس کی مزید کمی کی جائے تاکہ انڈسٹریل سیکٹر اور معیشت کے لیے حقیقی معنوں میں فائدہ مند ہو سکے۔ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح کو تاریخ کی کم تر ین سطح پر لانا حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے جسے کاروباری برادری بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں نمایاں کمی کرکے نجی شعبے کی ترقی ومعاشی استحکام کی جانب قدم اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کاروباری برادری کو سستے قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مارک اپ کی شرح میں کمی سے معاشی مسائل کم ہونگے اور نہ صرف مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

(جاری ہے)

بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہو گا۔

اور نئے مضوبوں میں سرمایہ کاری ہوگی۔چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں کمی کا صحیح فائدہ حاصل کرنے کے لیے توانائی کا بحران اور دیگر مسائل حل کرنا ہو نگے۔چیئرمین نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ معیشت سے متلقتہ بینکنگ پالیسوں پر نظرثانی کریں اور نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں کمی کا صحیح فائدہ حاصل کرنے کے لیے توانائی کا بحران اور دیگر مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی تو مارک اپ ریٹ میں کمی سے معیشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ معاشی مشکلات بڑھتی رئیں گی۔

وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی پچھلی جاری کردہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو کم سے کم سطح پر لانا خوش آئند بات تھی۔ مگر اس میں مزید کمی کی اشد ضرورت ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں میں اضافہ ہو سکے۔ صنعتی شعبے جو بحران کا شکار ہیں شرح سود میں کمی اس کی بحالی میں مددگاد ثابت ہو۔انہوں نے کہا کہ شرح سود صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے بنیادی حثییت رکھتا ہے اور اس سے پیداواری لاگت پر براہ راست اثر پڑھتاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..