چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے سالانہ انتخابات2015-16ء میں حصہ لینے والے بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا

فورم ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسوں،چیمبر میں کرپشن اورقبضہ گروپ کے خلاف ہر فورم پر آواز بلنداور تاجروں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگا ،تاجر رہنماوں سید عبدالحئی،حاجی فوجان اوردیگر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 20 اگست 2015 21:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے سالانہ انتخابات2015-16ء میں حصہ لینے والے بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے فورم ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسوں،چیمبر میں کرپشن اورقبضہ گروپ کے خلاف ہر فورم پر آواز بلنداور تاجروں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگا ۔یہ بات بزنس فورم کے رہنماوں سید عبدالحئی ،حاجی فوجان ،حاجی محمد صدیق کاکڑ،شاہ ولی ،ظہور آغا،ملک نصیراحمد شاہوانی ،محمد نعیم رمضان ،قادر آغا،سید تاج آغا،حاجی رفو گل بڑیچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجدترین ایڈؤوکیٹ نے جناح روڈ پر بزنس فورم کے الیکشن دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مقررین نے کہا کہ چیمبرآف کامرس جوکہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے لیکن اسے کچھ مفاد پرست لوگ تاجروں کے مسائل کے حل کی بجائے اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ہم نے تاجروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے چیمبر آف کامرس پر قبضہ گروپ سے نجات حاصل کرنے کیلئے پانچ نکاتی ایجنڈے کی روشنی میں 2015-16ء کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بزنس فورم کے پلیٹ سے جدوجہد کا آغاز کیا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ پانچ نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر چیمبر سے کرپشن ، قبضہ گیریت،ذاتی مفادات کی بجائے تاجروں کے مفادات کا تحفط کرنا اور کرپشن کا راستہ روکیں تاکہ تاجر برادری کو اپنا شعار بناسکیں تاجروں نے ہمیشہ چیمبر آف کامرس کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے مشترکہ طورپر جدوجہدکی ہے گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ مفاد پرست لوگوں نے منتخب ہونے کے بعد تاجروں کے مسائل کے حل کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کی وجہ سے آج تاجر گونا گوں مسائل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے گئے لیکن چیمبر آف کامرس نے اسکے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی بزنس فورم ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کریگا۔مقررین نے کہا کہ بزنس فورم کے قیام کا مقصد ہی چیمبر آف کامرس کو صحیح راستے پر گامزن کرکے تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ہے اس لئے ہمیں اس پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حقیقی نمائندوں کا چناؤ کرنا چاہئے تاکہ وہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرسکیں۔

مقررین نے کہا کہ انشاء اﷲ 10ستمبر کو کارپوریٹ اور 12ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میں بزنس فورم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا ۔اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی احساس محرومی کا ہر پلیٹ فارم پر رونا رویا جاتا ہے جب ہمارے ساتھ کسی بھی فورم پراس مسئلے پر بات کی جاتی ہے تو وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ ہماری سیاسی قیادت اور دیگر اداروں نے اس نہج تک صوبے کو پہنچایا ہے جنہوں نے عوام کے مسائل کو حل نہیں کیا جس کی بڑی وجہ انتخابات کے موقع پر وعدوں اوردعوؤں سے منتخب ہوکر آنے والے صوبے اور ملک سمیت عوام کے مفاد کو مد نظررکھ کر مسائل حل کرنے کی بجائے کسی دوسرے راستے کا تعین کرکے اپنے مفادات کو پورا کرنا شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم کسی کو بھی ان چیزوں کا جواب نہیں دے سکتے تاجر برادری جوکہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے انہیں بھی انتخابات میں اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرکے چیمبر آف کامرس میں بھیجنے چاہئے تاکہ وہ تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلندکرسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی