صنعتی شعبہ کے لیے گیس کی عدم فراہمی انڈسٹری کی تباہی کے مترادف ہے ،ظہیر بھٹہ

پیر 21 ستمبر 2015 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موسم سرما میں کمرشل صارفین کو گیس نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کوموسم سرما میں گیس کی عدم فراہمی انڈسٹری کی تباہی کے مترادف ہے ۔

اس فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ اگر انڈسٹریز کو گیس نہیں ملے گی تو انڈسٹریز بند اورملازم بے روزگار ہوجائیں گے ۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں اور انڈسٹریز کو موسم سرما میں مسلسل گیس کی بندش کے فیصلہ کو تبدیل کروائیں کیونکہ انڈسٹریز کومسلسل گیس کی بندش سے انڈسٹریز بحران میں مبتلا ہوجائیں گی اور بے روزگار ملازم احتجاجی تحریک شروع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ حکومت انڈسٹریز کا پہیہ مسلسل رواں رکھنے کیلئے ضرورت کے مطابق گیس فراہم کرے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث انڈسٹریز پہلے ہی بحران کا شکار ہے اب گیس کی عدم فراہمی انڈسٹریز کی تباہی کے مترادف ہوگی اس لیے حکومت اس فیصلہ پر نظر ثانی کرے اور انڈسٹریز کو درآمد شدہ ایل این جی کی فراہمی کا طریقہ کار وضع کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان