تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے پنجاب میں ٹیکسوں کی تعداد میں کمی لائے:میاں نعمان کبیر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 29 ستمبر 2015 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے پنجاب میں ٹیکسوں کی تعداد میں کمی لائے ۔ ایک بیان میں میاں نعمان کبیر نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں بالواسطہ اور بلاواسطہ تقریباً 119ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں جنہوں نے تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، سندھ میں ان ٹیکسوں کی تعداد 82، خیبرپختونخوا میں 54اور بلوچستان میں یہ تعداد 12ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں پنجاب نشانہ بنتا رہا ہے جبکہ ٹیکسوں کے سلسلے میں بھی یہی صورتحال ہے اور زیادہ تر بوجھ پنجاب کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

میاں نعمان کبیر نے کہا کہ تاجروں کو پہلے ہی بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہے، ایک طرف تو بجلی و گیس کے بحران نے کاروباری سرگرمیوں کو یرغمال بنارکھا ہے تو دوسری طرف بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس سوہان روح بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے تاجر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا خاطر خواہ کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پنجاب میں ٹیکسوں کی شرح فوری طور پر کم کرے تاکہ تاجروں کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہو۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ برآمدات سے وابستہ سب سے زیادہ صنعتیں پنجاب میں واقع ہیں لہذا جب تک پنجاب میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی تب تک برآمدات کو فروغ دینے کا خواب بھی ادھورا رہے گا۔ انہوں نے حکومت پر مزید زور دیا کہ وہ تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی دور کرنے کے لیے بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کرے، اگر تاجر اس ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے تو قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..