کراچی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں21ارب37کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 3 نومبر 2015 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو محدود پیمانے پر تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 34200کی نفسیاتی حدمستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں21ارب37کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت1.9 فیصد زائدجبکہ48.46فیصدحصص کی قیمتوں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، آئل اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34332پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس49.63پوائنٹس اضافے سے 34275.755پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 164کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں21ارب،37کروڑ83لاکھ 54ہزار 827روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 72کھرب80ارب 27کروڑ 13لاکھ 26ہزار 582روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں12کروڑ39لاکھ80ہزار 600شیئرز رہیں جو پیر کے مقابلے میں14لاکھ58ہزار800 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت124.75روپے اضافے سے9300.00روپے اورفلپ مورس کے حصص کی قیمت76.12روپے اضافے سے 1598.62روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت170.00روپے کمی سے6950.00جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت119.97روپے کمی سے3100.03روپے ہوگئی ۔

منگل کوٹی آر جی کی سرگرمیاں1کروڑ37لاکھ93ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے اضافے سے37.75روپے جبکہ کے الیکٹرک کو کی سرگرمیاں1کروڑ22لاکھ22ہزار 500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سے7.69روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس4.20پوائنٹس اضافے سے 20436.84پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس13.30پوائنٹس اضافے سے 57457.67جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس70.77پوائنٹس اضافے سے 23931.96پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان