صنعت کے شعبے کو ترقی دینا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،عبدالکریم خان

جمعرات 12 نومبر 2015 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ صنعت کے شعبے کو ترقی دینا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں صوبے بھر میں مزید سمال انڈسٹریز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔

اس موقع پر سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹررشید خان پائندخیل ،ڈپٹی ڈائریکٹڑ افتخار خان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔معاون خصوصی نے سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے چھوٹے صنعتکاروں کومراعات اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور میں میگا انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جارہی ہے جس میں چھوٹے صنعتکاروں کو مالکان حقوق کے بنیاد پر پلاٹ فراہم کئے جائینگے جن میں تمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں چھوٹے کیلئے وافر مقدارمیں ایسے مواقع موجود ہیں جن سے وہ بھرپور استفادہ کرتے ہوئے صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے چھوٹے صنعتی یونٹوں کے قیام سے بے روزگاری کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سوات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام بھی زیر غور ہے اور اس کے علاوہ ضلع چارسدہ میں جدید انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے سیالکوٹ کے ہنر مندوں سے مدد لی جائیگی جو یہاں کے مقامی لوگوں کو تربیت دیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..