پنجاب اسمبلی ‘ پنجاب حکومت کا آئندہ سال چاول خریدنے کا فیصلہ

مڈل ایسٹ ،ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ چاول کی خریداری کے حوالے سے معاملات آگے بڑھے ہیں ،مڈل مین کی موجودگی کسان کا استحصال کرتی ہے اس کے کرردار کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہے،رولز میں تبدیلی کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے کہ کسان اپنی پروڈکٹ ڈائریکٹ کنزیومر کو فروخت کرے‘صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید کے پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے جوابات

جمعہ 15 اپریل 2016 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) زراعت کے صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ سال چاول خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں مڈل ایسٹ ،ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ چاول کی خریداری کے حوالے سے معاملات آگے بڑھے ہیں ،مڈل مین کی موجودگی کسان کا استحصال کرتی ہے اس کے کرردار کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہے،رولز میں تبدیلی کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے کہ کسان اپنی پروڈکٹ ڈائریکٹ کنزیومر کو فروخت کرے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے ددوران رکن اسمبلی امجد علی جاوید کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس ایک گھنٹہ40منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کی صدارت میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ زراعت کے متعلقہ سوالوں کے جوابات دئے گئے۔ نگہت شیخ کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک چاول کی خریداری کے معاملات کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان جو کہ فیڈرل کا ادارہ ہے، وہی دیکھتا ہے اور پنجاب حکومت نے پچھلے سال کوئی چاول نہیں خریداتاہم آئندہ سال چاول خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جن غلہ منڈیوں میں دکانوں کے مالک آڑھت کے علاوہ کوئی کاروبار کرتے ہیں اگر ان کے خلاف درخواست دی جاتی ہے تو محکمہ ان کے خلاف کارروائی ضرور کریگا، ارشد ملک کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کی بہتر پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ اس سال سیڈ کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ گندم کا بیج 100فیصد فروخت ہوا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی  ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

نائجیریا  میں   عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے   ،ٹی ڈی اے ..

نائجیریا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے ،ٹی ڈی اے ..

کراچی میں   بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے   درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..

کراچی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..

جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز  کی ملاقات

جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز کی ملاقات

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان برقرار  100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل