پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 163.18 پوائنٹس کے اضافے سے 33847.74 پوائنٹس پر بند

منگل 26 اپریل 2016 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 163.18 پوائنٹس کے اضافے سے 33847.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 163.18 پوائنٹس کے اضافے سے 33847.74 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 67.70 پوائنٹس کی تیزی سے 19567.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 107.16 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 169.10 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 54.18 پوائنٹس کے اضافے سے 14236.17 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 44.63 پوائنٹس کی تیزی سے 13357.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 82.33 پوائنٹس کے اضافے سے 16078.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 160 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 5500 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 40.03 روپے کی تیزی سے 840.65 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی انڈس ڈائنگ اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 21.37 روپے کی مندی سے 700 روپے اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 9 روپے کی کمی سے 791 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سوئی نادرن گیس کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 64 لاکھ 22 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 31.80 روپے سے شروع ہو کر 33.28 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان موٹرز کے 1 کروڑ 53 لاکھ 1 ہزار 500حصص کے سودے 13.15 روپے سے شروع ہو کر 14.04 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 25 کروڑ 84 لاکھ 90 ہزار 910 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ 95 ہزار 714 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 83 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ 56 ہزار 279 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 16 ارب 16 کروڑ 14 لاکھ 49 ہزار 882 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 8 کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے