مالی سال 16ء کے پہلے 10 مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 5.2 فیصد نمو کے ساتھ16 ارب ڈالر ہو گئیں

منگل 10 مئی 2016 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) مالی سال 16ء کے پہلے 10 مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 5.2 فیصد نمو کے ساتھ16 ارب ڈالر ہو گئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16ء کے ابتدائی 10 مہینوں (جولائی تا اپریل) کے دوران 16034.39ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے مالی سال 15ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 15235.00 ملین ڈالر کے مقابلے میں 5.25 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔

اپریل 2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1656.85 ملین ڈالر تھی جو مارچ 2016ء کے مقابلے میں منفی 3.17 فیصد ہے اور اپریل 2015ء کے مقابلے میں 1.02 فیصد زیادہ ہے۔ بلحاظ ملک اپریل 2016ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 488.78 ملین ڈالر،345.99 ملین ڈالر، 189.84ملین ڈالر، 221.88 ملین ڈالر، 199.53ملین ڈالر اور 39.85 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ اپریل 2015ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 519.65 ملین ڈالر، 398.41 ملین ڈالر، 214.45 ملین ڈالر، 186.96ملین ڈالر، 193.13ملین ڈالر اور 27 ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

اپریل 2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 170.98ملین ڈالر رہیں جبکہ اپریل 2015ء میں ان ملکوں سے 100.49ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان