توانائی تک رسائی کیلئے جی 20 ممالک کی دو روزہ کانفرنس کا بدھ سے یہاں آغاز ہو گیا

معیشت کی ترقی اور توانائی کی فراہمی کیلئے قابل تجدید توانائی کا فروغ انتہائی ضروری ہے ٗعابد شیر علی

بدھ 29 جون 2016 21:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) توانائی تک رسائی کیلئے جی 20 ممالک کی دو روزہ کانفرنس کا بدھ سے یہاں آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ دو روزہ کانفرنس کے دوران غربت کے خاتمہ اور علاقائی اقتصادی ترقی کیلئے توانائی کی رسائی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا۔

کانفرنس میں پاکستان سمیت جی 20 ممالک کے توانائی کے ماہرین اور دیگر متعلقہ شعبوں کی سرکردہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ کانفرنس کے دوران توانائی اور بالخصوص صاف توانائی کے حصول اور پائیدار ترقی کیلئے سفارشات پیش کی جائیں گی۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے توانائی تک رسائی سے متعلق جی20 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے توانائی تک رسائی اور پائیدار ترقی ایک بڑا چیلنج ہے، صاف اور پائیدار توانائی کا تیزی سے پھیلاؤ ماحول کے تحفظ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور توانائی کی فراہمی کیلئے قابل تجدید توانائی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت توانائی کی فراہمی اور پائیدار ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ وژن 2025ء کا مقصد اقتصادی ترقی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے سستی اور صاف توانائی تک بلاتعطل رسائی یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور ملکی وسائل پر انحصار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جا سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..