پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایشیئن ٹائیگر کا درجہ دوبارہ حاصل کر لیا

پاکستانی معیشت مضبوط اور مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے جو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہے ٗبلوم برگ کی رپورٹ

بدھ 13 جولائی 2016 20:45

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایشیئن ٹائیگر کا درجہ دوبارہ حاصل کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایشیئن ٹائیگر کا درجہ دوبارہ حاصل کر لیا۔ بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے معاشی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو خطے کی بہترین مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے 15 فیصد اضافے اور سالانہ نمو کے ساتھ ٹائیگر سٹیٹس حاصل کیا ہے۔ بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ پاکستانی معیشت مضبوط اور مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے جو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہے۔

بلوم برگ کی جانب سے جاری ہونے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے 15 فیصد ترقی کی ہے جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات میں بہتری، حکومت کی اصلاحات اور نجکاری پروگرام سمیت دیگر معاشی اقدامات کی وجہ سے پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دسمبر 2008 میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کی درجہ بندی میں کمی کر کے اسے فرنٹیئر سٹیٹس دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں جب کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار امریکہ ا اور چین سے باہر نئی مارکیٹ تلاش کررہے ہیں اور ان کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان میں اقتصادی استحکام آیا ہے اور جی ڈی پی گروتھ میں اضافے سمیت ترسیلات زرمیں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا دوسری جانب برطانوی ادارے ’’بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل‘‘ ریسرچ (بی ایم آئی ریسرچ) نے پاکستان کو مستقبل قریب کی 10 بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل کیا ٗ بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل (بی ایم آئی) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جلد ہی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے اور اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

بی ایم آئی نے اس رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں تعمیرات، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل سیکٹرز بھی تیزرفتار ترقی کریں گے ٗ توانائی کی کم قیمتوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری سب سے نمایاں طور پر بڑھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی