100 انڈیکس 17.84 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39049.46 پوائنٹس پر بند

بدھ 13 جولائی 2016 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 17.84 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39049.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 17.84 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39049.46 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 22.55 پوائنٹس کی تیزی سے 22596.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 53.41 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 40.66 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 73.02 پوائنٹس کے اضافے سے 16119.62 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 166.23 پوائنٹس کی تیزی سے 16122.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 32.60 پوائنٹس کے اضافے سے 18211.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 153 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 195 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 59.99 روپے کے اضافے سے 1519.99 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی سودے بھی 38.50 روپے کی تیزی سے 808.50 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 389 روپے کی مندی سے 7411 روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 51.50 روپے کی کمی سے 7499 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الکیٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 62 لاکھ 58 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.34 روپے سے شروع ہو کر 8.25 روپے پر ہی بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 1 کروڑ 37 لاکھ 79 ہزار حصص کے سودے 66.30 روپے سے شروع ہو کر 66.67 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 19 کروڑ 61 لاکھ 28 ہزار 40 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 22 کروڑ 38 لاکھ 85 ہزار 360 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 19 ارب 16 کروڑ 98 لاکھ 11 ہزار 472 روپے سے بڑھ کر 78 کھرب 35 ارب 18 کروڑ 25 لاکھ 87 ہزار 917 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..