حکومت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 68میں نئی ترمیم کو واپس لے ، ترمیم سے ملک میں پراپرٹی کاروبار متاثر ہو گا

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر شیخ عبدالوحید کابیان

ہفتہ 16 جولائی 2016 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ حکومت نے غیر منقولہ جائیداد کی سرکاری قیمت طے کرنے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 68میں نئی ترمیم کی ہے جس کے مطابق یکم جولائی 2016سے غیر منقولہ جائیداد کی سرکاری قیمت کا تعین سٹیٹ بینک آف پاکستان کا منظور شدہ پینل کرے گا ۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اس نئی ترمیم سے ملک میں رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن کا کاروبار بہت متاثر ہو گا لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نئی ترمیم کو واپس لے اور چیمبرز آف کامرس، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غیر منقولہ جائیداد کی سرکاری قیمت کا تعین کرنے کا نیا طریقہ کار تشکیل دینے کی کوشش کرے تا کہ رئیل اسٹیٹ شعبے کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے تاہم انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ نئی آئینی ترمیم سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہو گی اور ترسیلات زر میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے ۔

شیخ عبدالوحید نے کہا کہ اگر حکومت ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے میں سنجیدہ ہے تو وہ ان شعبوں کو ٹیکس میں لانے کی کوشش کرے جو ابھی تک ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں اور ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سے زائد انڈسٹریز تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں اور پراپرٹی کی قیمت طے کرنے کیلئے نئی آئینی ترمیم سے تعمیراتی صنعت سمیت اس سے منسلکہ صنعتوں کا کاروبار بھی متاثر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی آئینی ترمیم کے بعد کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں پراپرٹی کا کاروبار متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے اور لوگ اپنا سرمایہ باہر منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومت کو ٹیکس اہداف حاصل میں مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ جب رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کا کاروبار خراب ہو گا تو ٹیکس ریونیو بھی کم ہو گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 68میں نئی ترمیم کو واپس لے اور اسلام آباد میں غیر منقولہ جائیداد کی سرکاری قیمت کا تعین کرنے کیلئے اسلام آباد چیمبر، اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور مقامی انتظامیہ کے نمائندگان پر مشتمل ایک نئی کمیٹی تشکیل دے تا کہ کمیٹی اس مسئلے کا ایسا بہتر حل نکالے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی