کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی چوری کے خاتمے اور لائن لاسز کم کرنے کیلئے 1700کلوگرام سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن ختم کر دئیے

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی چوری کے خاتمے اور لائن لاسز کم کرنے کے عزم کے تحت حال ہی میں کورنگی کے علاقے مدینہ ٹاوٴن میں 1700کلوگرام سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن ختم کر دئیے ہیں۔ ادارے نے علاقہ مکینوں کو ضروری دستاویزات کی فراہمی کے بعدموقع پر ہی ایریل بنڈلڈ کیبل انفراسٹرکچر کے ساتھ کم قیمت میٹرزکی تنصیب کی پیش کش بھی کی۔

ایریل بنڈلڈ کیبل پر کنڈا نہیں ڈالا جا سکتا اس لیے یہ بجلی کی چوری روکنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں جبکہ اس سے بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کے ساتھ کم قیمت میٹرز کی تنصیب کے الیکٹرک کے فلیگ شپ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ ’اجالا‘ کا حصہ ہے جس کے تحت 200 علاقوں میں جون 2017تک تقریباً 5ارب روپے کی سرمایہ کاری سے دس لاکھ افراد کی معیار زندگی بہتر بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق،”مدینہ ٹاوٴن میں غیر قانونی کنکشن اور بجلی چوری کی بھرمار تھی جو اطراف کے علاقوں میں فالٹس اور ٹرپنگ کا باعث بھی بن رہی تھی۔ اس مہم کا مقصد علاقے کے مکینوں کو قانونی کنکشن کے ذریعے بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی کو یقینی بنانا اور اطراف کے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانا ہے ۔“کے الیکٹرک بہتری پر مسلسل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور متعدد پروجیکٹس مثلاًایریل بنڈلڈ کیبل، اسمارٹ میٹرکے اقدامات اورموبائل میٹر ریڈنگ پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اورتوانائی کے نقصان کو کم کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی