زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی نئی بلندیوں ٬ 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ٬ ایک وقت تھا جب زرمبادلہ کے ذخائر صرف چند ہفتوں کے امپورٹ بل کے ادائیگیوں کے برابر رہ گئے تھے ٬اب6 ماہ کے امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے برابرہو گئے ہیں ٬ اس کے لئے بہت محنت کی ہے ٬ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے ٬ 2013 کی نسبت اب صورتحال بہت بہتر ہے٬ سرمایہ کار اب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے منزل قرار دے رہے ہیں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اجلاسو ں کی صدارت اور امریکی نائب سیکرٹری سے ٹیلیفونک گفتگو ٬ موثر اور شفاف انداز میں نجکاری کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت

جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ٬ ایک وقت تھا جب زرمبادلہ کے ذخائر صرف چند ہفتوں کے امپورٹ بل کے ادائیگیوں کے برابر رہ گئے تھے ٬اب چھ ماہ کے امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے برابر پہنچ گئے ہیں ٬ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے بہت محنت کی ہے ٬ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے ٬ ملک 2013 کی نسبت بہت بہتر حالت میں ہے۔

وہ جمعہ کو اجلاسوں کی صدارت اور امریکہ کے نائب سیکرٹری سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ملک زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے اس موقع پر وزیر اعظم اور قوم کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر صرف چند ہفتوں کے امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے لئے رہ گئے تھے اب زرمبادلہ کے ذخائر چھ ماہ کے امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے برابر ہو گئے ہیں ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے پاس 19.5 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے بہت محنت کی ہے ۔ پاکستان کی حالت گزشتہ تین سال سے بہت بہتر ہے ۔ ملک کی معیشت اب مستحکم ہے اور سرمایہ کار اب پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے منزل قرار دے رہے ہیں ۔

قبل ازیں وزیر خزانہ نے امریکہ کے انڈر سیکرٹری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی وزیر خزانہ نے ان کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ امریکہ کی سیکرٹیر نے وزیر خزانہ کو ایوارڈ وصول کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ دریں اثناء وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پاکستان کے نجکاری پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے وزیر خزانہ کو نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کی طرف سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔

چیئرمین نے وزیر خزانہ کو مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے ظاہر کی گئی دلچسپی کے بارے میں بھی بتایا۔وزیر خزانہ نے نجکاری کمیشن کے کام کو سراہا اور ہدایت کی کہ نجکاری کا عمل موثر اور شفاف طریقے سے جاری رہنا چاہئے۔ …(م د+وخ)

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے