پاکستان یوکرائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ صدرمملکت ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین کی یوکرائن کے وزیر دفاع جنرل سٹیفن پولٹورک سے ملاقات

بدھ 23 نومبر 2016 19:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات کراچی میں یوکرائن کے دفاع کے وزیر جنرل سٹیفن پولٹورک سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دفاعی پیدوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سیکریٹری دفاع جنرل (ر) سید محمد اویس اور پاکستان میں یوکرائن کے سفیر بھی شامل تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کو فراہم کئے جانے والے تجارتی سازو سامان میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی،تعمیرات اور جہاز سازی کے شعبوں میں یوکرائن کی تکنیکی مہارتوں سے فائدہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی تعاون اور تجارت میں اضافے کے لئے ویزے کی شرائط میں نرمی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں ممالک کو ثقافت کے فروغ، کھیل، انسانی وسائل کی ترقی اور لیبر کے تبادلے کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر یوکرائن کے دفاع کے وزیر جنرل سٹیفن پولٹورک نے کہا کہ وہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان کی ترقی سے متاثر ہوئے ہیں اور پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی