برائلر کی قیمت میں اضافہ ناقابل قبول، کنٹرول کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کی جائے، صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو علی الصبح منڈیوں کا دورہ اور اشیاء کی فروخت کو مارکیٹ قیمتوں کے مطابق کنٹرول کرنے کی ہدایت

بدھ 15 مارچ 2017 22:02

برائلر کی قیمت میں اضافہ ناقابل قبول، کنٹرول کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کی جائے، صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین
لاہور۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء)صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ عوام الناس کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔اس سلسلے میں پنجاب کے تمام اضلاع میں قیمتوں کی نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں۔انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں برائلر کی قیمت میں 20روپے فی کلوگرام کا اضافہ ناقابل قبول ہیںجبکہ فیڈ اور دیگر عناصر کی قیمتیں اپنی جگہ مستحکم ہیں۔

بلال یاسین نے مرغی کے گوشت کی قیمت پر اچانک اضافہ پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے اسے فوراًً کنٹرول کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو علی الصبح منڈیوں کا دورہ بھی کرنا چاہیے تاکہ اشیاء کی فروخت کو مارکیٹ قیمتوں کے مطابق کنٹرول کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے ممبران کو بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بڑے شہروں کا دورہ کرنا چاہیے تا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے میکانزم کو مزید فعال بنایا جا سکیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ منافع خوروں اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کو جاری رکھا جائیںاور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک اوراندسٹری کے ضلعی افسران کوموسمی پھلوں ،سبزیوں، مچھلی اور گوشت کی قیمتوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایات کی ۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو دالوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹری، محکمہ فوڈ،زراعت،لائیوسٹاک،لیبر اور دیگر محکموں کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..