عوامی اعتماد کی حامل خواتین

مائیں بہنیں اور بیٹیاں ہی قوموں کی عزت ہوتی ہیں اور جس معاشرہ میں انکی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جاتا ہے وہ معاشرے ہی ترقی کر سکتے ہیں۔

Salman Ahmad Qureshi سلمان احمد قریشی ہفتہ 14 دسمبر 2019

awaami aetmad ki hamil khawateen
آج خواتین ہر شعبہ زندگی میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ تعلیمی، فنی قابلیت اور جسمانی صحت کے حوالہ سے کسی بھی شعبہ میں خاتون اول پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ سیاست کا معاملہ کچھ مختلف ہے کیونکہ دنیا میں خواتین کو مردوں سے کمتر ماننے اور تعصبات پر مبنی سماجی رویے آج بھی موجود ہیں۔سیاسی میدان میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کے ساتھ عوامی اعتماد شرط اول ہے۔

اقوام عالم میں کئی خواتین صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے عہدے پر منتخب ہوئیں۔
ان نامور سیاسی شخصیات میں سری لنکا کی مسز بندرا نائیکے (Sirimavo Banranaike)دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے علاوہ وزیر دفاع اور خارجہ امور کی حیثیت سے حلف لینے والی جدید تاریخ کی پہلی خاتون سر براہ ہیں 21جولائی 1960ء کو فریڈم پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کی جس کے نتیجہ میں بندرا نائیکے غیر موروثی سربراہ حکومت بنیں۔

(جاری ہے)

وہ 1960سے 1965ء تک اس عہدے پر خدمات سر انجام دیتی رہیں۔
وڈس فن بگادٹی (Vigdis Finnbogaottiv)دنیا کی جمہوری دور میں براہ راست منتخب ہونے والی پہلی خاتون صدر ہیں۔1980ء سے 1996ء تک وڈس فن بگادٹی آئس لینڈ کی چوتھی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہیں۔جبکہ ان سے قبل 1974ء میں ارجنٹائن کی ایزابیل مارٹینس(Isable Martinez) سربراہ ریاست اور حکومت رہ چکی ہیں۔

اس فہرست میں اگاتھ بربرا (Agatha Babara)مالٹا، مسز کوریزون اکینو(Corazan Aquino) فلپائن، وائلٹ کمارو(Violeta Chamorro) نکاراگوا، لیڈیا گیلر تگاڈا (Lidia Gueiler Tegada) بولیوریا، سونگ چنگ لنگ (Xong Xhing Ling)عوامی جمہوریہ چین، میری روبن سن (Mary Robensen)جمہوری آئر لینڈ،چندریکا کماراٹنگا (Chandrika Kumaratunga)سری لنکا،وائرہ واکئی (Vaira Vikae) لیٹویا،ٹارجا ہلونین (Tarja haloenion) فن لینڈ، گلوریہ مکپل آریو (Galoria Macapagal Arroyo) فلپائن، میگا وتی سکارنو پتری (Megawati Sukarnoputri) انڈونیشیا،دلیا گاربس کائٹ(Dalia Grybaus Kaite)لتھووینیا،روز اٹنبیویا (Roza Otunbayeva) کرغیزستان، اتیفیت جہجاج (Atifete Jahjage)کوسووہ، امینہ غریب (Aminah Garib)موریشس، بدیا دیوی بھنڈاری (Badiadevi Bhandari) نیپال، حلیمہ یعقوب (Halima Yaqoob)سنگا پور، ڈیلما وینا (Dilma Vana) برازیل کے نام قابل ذکر ہیں۔

یہ تمام خواتین سر براہ ریاست کے طور پر کام کرتی رہیں،سر براہ ریاست ایک عوامی عہدہ ہے جو سرکاری طور پر قومی اتحاد اور خود مختار ریاست کی نمائندگی کر تا ہے۔
اب اگر سر براہ حکومت جو کسی خود مختار ریاست، وفاقی ریاست کے اعلیٰ ترین عہدیدار کیلئے استعمال ہونے والی عمومی اصطلاح ہے جو سر براہ حکومت سمجھا جاتا ہے اس فہرست میں اندرا گاندھی (Indra Gandhi)بھارت، گولڈا مئیر (Golda Meir) اسرائیل، مرگریٹ ٹھیچر (Margaret Thacher)برطانیہ، گروہرلیم (Gro Harleium)ناروے، محترمہ بینظیر بھٹو (Benazir Bhutto)پاکستان، خالدہ ضیاء (Khalida Zia)بنگلہ دیش، مادام تا نسو چیلر (Madam Tansochiler) ترکی،چندریکا کماری ٹنگا (Chandrika kumari Tunga) سری لنکا، شیخ حسینہ واجد (Sheikh Hasina Wajid)بنگلہ دیش، جینی شپلی (Jenny Shipley)نیوزی لینڈ، ہیلن کلارک (Helin Chlark)نیوزی لینڈ، جرمن چانسلر انجلینا مرکل (Angelina Mercal)جرمنی، یولیا تمسوہنکو (Yolia tymsohenco)یوکرائن، زنائڈا گرسانی (Zinaida Gereceanii) مالدوویا، میری جوہانا (Mari Johanna)فن لینڈ، ینگ لک شیناورتا (Yingluck shinawarta)تھائی لینڈ،جسینڈا کیٹ (Jasinda Kate)نیوزی لینڈ، آنچی سونچی (Anchi Sonchi)میانمار،تھریسا مے (Therisa May)برطانیہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

محترمہ بینظیر بھٹو کو عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے بعد فہمیدہ مرزا سپیکر قومی اسمبلی اور حنا ربانی کھر وزیر خارجہ پاکستان کی حیثیت سے دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوا چکی ہیں۔بھار ت میں اندرا گاندھی سیاست کا ایک ممتاز نام ہے اسی طرح بنگلہ دیش میں خالدہ ضیاء اور حسینہ واجد سیاسی افق پر نمایاں ہیں۔

اسرائیل کی گولڈ ا مئیر طاقتور ترین سیاسی شخصیت کے طور پر مشہور ہوئیں۔ترکی کی واحد خاتون وزیر اعظم مادام تانسو چیلر اور بینظیر بھٹو نے مشترکہ طور پر بوسنیا ہرزیگوینا کا دورہ کر کے عالمی سطح پر بہادری کی یکتا مثال قائم کی تھی۔
 جاسنڈاآرڈن نے بطور وزیر اعظم نیوزی لینڈ مسجد پر حملے کے بعد پاکستان میں اپنے بہترین کردار سے خوب عزت کمائی۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل چوتھی مرتبہ جرمن چانسلر منتخب ہوئیں۔ ان کے دادا ایک عام پولیس کانسٹیبل اور والد ایک استاد اور پادری تھے۔ انگیلا مرکل نے (کوانٹنم کیمسٹری) پی ایچ ڈی ہیں اور تدریس کے شعبہ سے منسلک تھیں۔کرسچن ڈیمو کریٹ پارٹی کی پلیٹ فارم سے سیاست میں سر گرم ہوئیں۔
قارئین کرام! جن ممالک میں خواتین کا راج رہا ان میں فن لینڈ کی سنا ما رین دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہیں جو حال ہی میں وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔

انھوں نے اپنی19رکنی کابینہ میں 12خواتین کو شامل کیا۔ اوسط عمر کے اعتبار سے بھی فن لینڈ کی یہ کابینہ دنیا کی سب سے جوان کابینہ ہے۔یہ ایسی دلچسپ صورتحال ہے جس کی ماضی کی سیاست میں مثال نہیں ملتی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج فن لینڈ میں مکمل اعتماد خواتین ہی کو حاصل ہے۔
قوم وملکی ترقی کے لیے جن عوامل کی ضرورت ہوتی ہے۔

خواتین میں ان عوامل میں کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی۔اعلی صلاحیتں، فکر و تدبیر کی گہرائی، معاملہ فہمی، دور اندیشی، قوت فیصلہ، خود اعتمادی غرض ہر وہ صلاحیت ہے جو مردوں میں موجود ہیں اور ترقی کے لیے معاون ہیں۔آخر میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ ڈنڈے سے سروں پر حکومت کرنے والے صرف تاریخ کا حصہ ہیں۔ تاریخ میں زندہ نہیں۔ انسان جب شعور کی آنکھ کھولتا ہے تو وہ ماں کی مقدس گود ہی ہوتی ہے۔ مائیں بہنیں اور بیٹیاں ہی قوموں کی عزت ہوتی ہیں اور جس معاشرہ میں انکی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جاتا ہے وہ معاشرے ہی ترقی کر سکتے ہیں۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

awaami aetmad ki hamil khawateen is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 December 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.