
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- قومی مضامین
- یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینارز اور تقریبات کے ساتھ آزادی پریڈ کی تیاریاں
یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینارز اور تقریبات کے ساتھ آزادی پریڈ کی تیاریاں
گذشتہ دنوں 23 مارچ کے دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اسلام آباد میں پاک فوج کے جوان ریہرسل بھی کر رہے تھے اور پاک فضائیہ کے جدید طیارے بھی فضائی مشقوں میں مصروف تھے تاکہ یوم پاکستان کے دن بھر پور انداز میں پاکستانی قوم کے ساتھ دنیا بھی ان مناظر کو دیکھے
ہفتہ 19 مارچ 2016

مارچ کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی ملک کے طول وعرض میں ”یومِ پاکستان “ کے حوالے سے سرکاری ونجی سطح پر مختلف تقریبات کا آغاز ہوجاتا ہے۔ تقریری مقابلوں ،ملی نغموں کے علاوہ سیمینارز میں 23 مارچ کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ تاکہ نئی نسل بھی اس کی اہمیت سے آگاہ ہو سکے۔ اس وقت عزم پاکستان پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
امسال بھی جیسے جیسے 23مارچ کا تاریخ ساز دن قریب آتا جا رہا ہے ۔ قوم کے جوش وجذبہ میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے ۔ گذشتہ دنوں 23 مارچ کے دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اسلام آباد میں پاک فوج کے جوان ریہرسل بھی کر رہے تھے اور پاک فضائیہ کے جدید طیارے بھی فضائی مشقوں میں مصروف تھے تاکہ یوم پاکستان کے دن بھر پور انداز میں پاکستانی قوم کے ساتھ دنیا بھی ان مناظر کو دیکھے کہ زندہ قومیں اس دن کو بھی بھرپور انداز سے مناتی ہیں۔
(جاری ہے)
23مارچ کے دن کو وطن عزیز کی تاریخ میں منفرد حیثیت حاصل ہے ۔ اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے لاہور کے منٹو پارک میں قرار داد منظور کی تھی جسے قرار داد لاہور کا نام دیا گیا یہ 1940 کی بات ہے بعدازاں یہ قرار داد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔ اس دن کی اہمیت اس لیے ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے جس مقصد کا اظہار کیا تھا صرف سات سال بعد یعنی 14اگست 1947 کو وہ منزل مل گئی اور دنیا کے نقشے پر ایک نئے ملک پاکستان کا نام اور اس کا سبز ہلالی پرچم سر بلند ہوا۔ آج ہم جس آزاد فضا میں رہ رہے ہیں۔ اس کا آغاز اس تاریخ ساز دن کو ہوا تھا۔
ہر سال23مارچ کیدن کو جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور اس دن قرار داد کی یاد تازہ کرتی ہے ۔ منٹو پارک لاہور میں برصغیر کے مسلمانوں نیا س دن عہد کیا تھا کہ مسلمان اپنی جداگانہ قربت کی بنیاد پر ایک آزاد وطن حاصل کر سکیں اور وہ آزاد وطن میں وہ سکیں کیونکہ دیکھا جائے تو برصغیر کے مسلمان ایک الگ وطن کا مطالبہ اس لیے کر رہے تھے کہ وہ چاہتے تھے کہ اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کر سکیں اور اپنے سلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزاد وطن کو جنت نظیر بنا دیں تاکہ اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں عدل وانصاف کا بول بالا ہو جو انسانیت کے لیے بھی مشکل راہ ثابت ہوا۔
دیکھا جائے تو 23مارچ 1940 کو قرار داد لاہور کی منظوری سے برصغیر کے مسلمانوں کو دلولہ تازہ ملا تھا جس کا خواب شاعر مشرق علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ جب مسلمان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گے اور مختصر عرصے میں ایک آزاد وطن پاکستان حاصل کر لیا۔
ہر سال 23مارچ کا تاریخ ساز دن قوم جس جوش وجذبے سے مناتی ہے اور خیبرتا مہران سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک آواز ہو کر قومی ترانہ گاتی ہے تو اس کی گونج سے ساری دنیا کو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں اور 23مارچ کی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔
آج وطن عزیز کو جس چیلنج کا سامنا ہے وہ دہشت گردی ہے اور پاک فوج کے جوان آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وطن دشمنوں کا صفایا کر رہے ہیں اور اس میں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر رہے ہیں کیونکہ یہ بات طے ہے کہ قومی اتحاد یکجہتی اور جمہوریت کے ساتھ پاسداری کے بل بوتے پر ہی ہم قومی سلامتی کی منزل سر کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اسلامی امہ کے اتحاد کی کوششوں میں بھی وطن عزیز کی قیادمت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اس لیے اس کو اسلامی دنیا میں تحسین وستائش کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی دہشت گردی کے خلاف اس کے اقدامات اور قربانیوں سے آگاہ ہیں اور اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔
مارچ کے مہینے میں یوم پاکستان کے حوالے سے ملک کے طول وعرض میں تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور چھوٹے بڑے شہروں میں اس دن کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے تقاریب منعقد کی جاتی ہیں اور نئی نسل کو بتایا جاتا ہے کہ قرار داد کے مقاصد کیا تھے ۔ آج سکول وکالجوں میں طلبہ زور وشور سے اس دن کو منانے کی تیاریاں کرتے ہوئے گا رہے ہیں۔
اے وطن ہم ہیں تری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے او جوش ہے ایمانوں میں
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Azaadi Prade Ki Tiyariyaan is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 19 March 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.